گجرات میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ ایسے میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین گجرات میں پہلی مرتبہ اسمبلی انتخابات لڑنے والی ہے، آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر اسدالدین اویسی گجرات کا مسلسل دورہ کر ر ہے ہیں۔ گزشتہ ہفتے اسدالدین اویسی نے احمدآباد کادو روزہ دورہ کیا تھا اس دوران کانگریس کے دو کاؤنسلر نے اسدالدین اویسی سے ایک درگاہ میں ملاقات کی تھی۔CCongress Leader Gyasuddin Shaikh on AIMIM
کانگریس کے گومتی پور علاقے کے کاؤنسلر اقبال شیخ اور بہرام پورا کے کاؤنسلر تسلیم عالم ترمیزی کا فوٹو اسدالدین اویسی سے ملاقات کرتا ہوا وائرل ہوا، جس سے قیاس کیا جا رہا تھا کہ شاید کانگریس کاؤنسلر ایم آئی ایم کا دامن تھام سکتے ہیں لیکن اس پر جب دریاپور کے رکن اسمبلی غیاث الدین سے سوال کیا گیا تو کچھ اور سچائی سامنے آئی ہے۔
اس تعلق سے غیاث الدین شیخ نے کہا کہ اقبال شیخ کانگریس کے سینیئر کاؤنسلر ہیں، وہ درگاہ سے عقیدت رکھتے ہیں۔ اس لیے درگاہ پر گیے تھے اور تسلیم عالم ترمیزی تو اس درگاہ کی اولاد میں سے ہیں، اس لیے وہ وہاں موجود تھے۔ ان دونوں نے اس معاملے کے بعد فوراً کہا کہ ہم کانگریسی ہیں اور کانگریس میں ہی رہنے والے ہیں لیکن ایم آئی ایم کے لوگوں کا دریاپور اسمبلی حلقے کا دورہ ناکامیاب ہوا تو انہوں نے اویسی کے ساتھ کانگریس کاؤنسلروں سے ملاقات کو سیاسی بنا دیا۔
انہوں نے کہا کہ ایم آئی ایم کے ڈوبتے جہاز میں کوئی جانے والا نہیں ہے کیونکہ ایم آئی ایم روزانہ ٹوٹ رہی ہے۔ ابھی اس پارٹی کے سورت شہر کے صدر نے استعفی دیا تھا اور اویسی کا پروگرام جس طریقے سے ہوا، اس میں انہیں ناکامی ملی ہے۔ مجھے تو یہ لگتا ہے کہ اب آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین گجرات کے صدر صابر کابلی بھی پارٹی میں کچھ ہی دن بچے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Gujrat Assembly Election ایم آئی ایم نے احمدآباد کی پانچ سیٹوں پر الیکشن لڑنے کا اعلان کیا
واضح رہے کہ اسدالدین اویسی اپنے احمدآباد دورے کے دوران شاہ پور علاقے میں موجود خواجہ نصیرالدین چشتی کی درگاہ پر زیارت کرنے گیے تھے، اسی دوران کانگریس کے دو کاؤنسلر بھی درگاہ میں موجود تھے اور انہوں نے اویسی سے ملاقات بھی کی تھی۔