ETV Bharat / state

احمد آباد میں اقلیت مخالف واقعات کی روک تھام کیلئے میٹنگ کا انعقاد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 1, 2023, 1:44 PM IST

سال 2022 میں گجرات میں اقلیتوں کو نشانہ بنانے کے 55 واقعات ہوئے۔ اس معاملے پر مائناریٹی کوآرڈینیشن کمیٹی گجرات نے ایک کتابچہ شائع کیا ہے جس کا عنوان " ٹارگٹڈ: ڈاکیومنٹنگ انسیڈنٹ افیکٹنگ مائنارٹیز ان گجرات" رکھا ہے۔ Minority Coordination Committee Gujarat

پچھلے سال گجرات میں اقلیتوں کو نشانہ بنانے کے پچپن واقعات پیش آئے

احمد آباد: پچھلے سال گجرات میں اقلیتوں کو نشانہ بنانے کے 55 واقعات پیش آئے۔ اس ضمن میں مائناریٹی کوآرڈینیشن کمیٹی گجرات نے ایک کتابچہ پبلش کروایا ہے۔ اس کتابچے کے تعلق سے مائناریٹی کوآرڈینیشن کمیٹی گجرات (MCC) کی ایک میٹنگ احمد آباد میں منعقد ہوئی، جس میں گجرات کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے تقریباً 70 رہنماؤں نے شرکت کی، جہاں مختلف اضلاع کے رہنماؤں نے اپنے اپنے ضلعوں میں اقلیتی لوگوں کے ساتھ ہونے والے مظالم کے بارے میں بات کی۔ اس تعلق سے مائناریٹی کوآرڈینیشن کمیٹی گجرات کے کنوینر مجاہد نفیس نے کہا کہ اس میٹنگ مستقبل میں گجرات کی اقلیتی برادری پر ہونے والے مظالم کو روکنے کے لیے کیا کرنا چاہیے اور ہمیں اپنے ملک کے آئین کے مطابق اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے کیا کرنا چاہیے، اس پر بات چیت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:
گجرات مائناریٹی کوآرڈینیشن کمیٹی کا وزیراعظم کو مکتوب

جس کے بعد سال 2022 میں گجرات میں ہونے والے حملوں کی تاریخ کے مطابق رپورٹ، ٹارگٹ" جاری کیا گیا تھا، جس میں سال 2022 میں گجرات میں مذہبی مقامات جیسے درگاہوں، مساجد یا اقلیتی برادریوں پر ذاتی حملوں کے واقعات کا احاطہ کیا گیا تھا۔ تو اس کو تفصیل سے ذکر کیا گیا ہے سال 2022 میں اقلیتوں پر 55 حملے ہوئے۔ یہ رپورٹ اگلے سال بھی جاری کی جائے گی۔ مجاہد نفیس نے مزید بتایا کہ اس بک لیٹ کے اندر سال 2022 کی پہلی تاریخ سے احمد آباد، پالی تانہ، کھمبات، وڑودرہ، جوناگڑھ، گاندھی نگر ہمت نگر ، گوسبارا ، پیرانہ شاہی باغ آنند کھیڑا، راجکوٹ، کٹھلال، بارڈولی ، بجھ، سریندر نگر بناس کانٹھا، انڈھیلا اور سورت وغیرہ میں جس طریقہ سے ایک کمیونٹی کو ٹارگٹ کیا گیا اور ماحول خراب کرنے کی کوشش کی گئی ان تمام ایشوز کو تاریخ کے ساتھ لکھا گیا ہے اور ہم اسے اعلی حکام تک پہنچائیں گے تاکہ گجرات میں لا اینڈ آرڈر برقرار رہے اور امن و امان قائم رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.