ETV Bharat / state

گجرات پوتر یاترا دھام بورڈ میں سبھی مذاہب کو شامل کرنے کا مطالبہ

گجرات میں مقدس مذہبی مقامات کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پوتر یاترا دھام بورڈ بنایا گیا ہے، لیکن گجرات پوتر یاترا دھام بورڈ کے تحت صرف ہندو مذہب کے مذہبی مقامات کو ہی شامل کیا گیا ہے جبکہ دوسرے تمام مذہبی مقامات کو اب تک گجرات پوتر یاترا دھام بورڈ میں جگہ نہیں دی گئی ہے۔ جس سے آج بھی گجرات کے دیگر مذہب کے زیارتی مقام بنیادی سہولیات اور پوتر یاترا دھام بورڈ کی گرانٹ سے محروم ہیں۔

author img

By

Published : Oct 7, 2020, 10:54 PM IST

minority coordination committee demand for inclusion of all religions in gujarat pavitra yatradham board
گجرات پوتر یاترا دھام بورڈ میں سبھی مذاہب کو شامل کرنے کا مطالبہ

ایسے میں گجرات پوتر دھام کے ذریعے ہو رہی ناانصافی کے خلاف سب سے پہلے مائناریٹی کوآرڈینیشن کمیٹی گجرات نے آواز اٹھائی اور اس سلسلے میں گجرات ہائی کورٹ سنہ 2018 میں ایک پی آئی ایل بھی داخل کی تھی۔

دیکھیں ویڈیو

اس تعلق سے مائناریٹی کوآرڈینیشن کمیٹی گجرات کے کنوینر مجاہد نفیس کا کہنا ہے کہ، 'گجرات پوتر یاترا دھام بورڈ کے تحت سبھی مذہب کے مذہبی مقامات کو شامل کر، اس کی ترقی ہونی چاہیے، لیکن اب تک صرف ہندو مذہب کے مذہبی مقامات کو ہی یاترا دھام بنیادی سہولیات کے لیے پیسہ دے رہا ہے۔

گجرات ہائی کورٹ میں بھی اس تعلق سے میں نے پی آئی ایل داخل کی تھی۔ اس کے باوجود اب تک پوتر یاترا دھام بورڈ میں دیگر مذہب کے مذہبی مقامات کو شامل نہیں کیا گیا۔'

واضح رہے کہ گجرات پوتر یاترا دھام بورڈ میں سومناتھ امباجی، دروارکہ، ڈاکور، پالیتانا گیرنار، کو شامل کیا گیا ہے، لیکن گجرات میں موجود مسلم مذہبی مقامات حاجی پیر،بھڑیاد، شاہ عالم، میرا داتار درگاہ شریف، جین مذہب کے پالیتانہ، تارنگا، شنکھیشور جیسے مذہبی مقامات کو ڈیولپ کرنا چاہیے، تاہم پارسی مذہب کے سنجاڑ، ادھواڑہ، نیز جونا گڑھ کی بدھ گفا کو بھی گجرات پوتر یاترا دھام بورڈ میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

gujarat pavitra yatradham board
گجرات پوتر یاترا دھام بورڈ

واضح کہ احمدآباد کی حضرت شاہ عالم درگاہ جہاں سب سے زیادہ زائرین تشریف لاتے ہیں، اس درگاہ کو بھی پوتر یاترا دھام بورڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ جس سے شاہ عالم درگاہ اب بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔

اس تعلق سے شاہ عالم درگاہ کے خادم صوبہ خان پٹھان نے کہا کہ، 'شاہ عالم درگاہ میں ہر سال لاکھوں زائرین آتے ہیں۔ ان کے بعد انہیں خستہ حال بیت الخلاء استعمال کرنا پڑتا ہے۔

حکومت صفائی مہم چلا رہی ہے، لیکن درگاہ کے پیچھے کے دروازے پر اب بھی گندگی کا انبار نظر آتا ہے۔ ایسے می‍ں گجرات پوتر یاترا دھام بورڈ میں شاہ عالم درگاہ کو شامل کر یہاں سارے باقی کام کو کرانا چاہیے۔'

مزید پڑھیں:

احتجاجی ریلی سے قبل ہاردک پٹیل اورجگنیش میوانی نظربند

اب دیکھنا یہ ہے کہ گجرات پوتر یاترا دھام وکاس بورڈ کب تمام مذاہب کے مذہبی مقامات کو شامل کرتا ہے اور کب ان مذہبی مقامات کی حالت درست ہوتے ہیں؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.