ETV Bharat / state

مائنارٹی کوآرڈینیشن کمیٹی کا تقریب کا اعلان

author img

By

Published : Dec 10, 2020, 8:11 PM IST

اقلیتی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر مائنارٹی کوآرڈینیشن کمیٹی کی جانب سے کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے۔

اقلیتی حقوق کے عالمی دن پر مائنوریٹی کوآرڈینیشن کمیٹی کا تقریب کا اعلان

ہر سال 18 دسمبر کو اقلیتوں کے حقوق کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔گجرات میں اقلیتوں کے حقوق اوران کے ساتھ ہو رہی ناانصافی کے تعلق سے مائنوریٹی کوآرڈینیشن کمیٹی گجرات کی جانب سے 18 دسمبر کو سدھ پور میں ایک کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس تعلق سے مائنوریٹی کوآرڈینیشن کمیٹی گجرات کے کنوینر مجاہد نفیس نے ای ٹی بھارت کے نمائندہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ کئی برسوں سے گجرات کے اقلیتی طبقے کے ساتھ ہو رہی ناانصافی کی لڑائی لڑ رہے ہیں اور اقلیتوں کو ان کے حقوق دلانے کی تحریک چلا رہے ہیں، لیکن اس کے باوجود اب تک گجرات حکومت نے اقلیتوں کے حقوق کے لیے کسی طرح کی پہل نہیں کی ہے۔ تاہم اس برس سدھ پور میں اقلیتوں کے حقوق کے عالمی دن کے موقع پر ایک کانفرنس کا انعقاد کیا جائےگا اور مائنوریٹی طبقے کے مسائل کو حل اور حقوقِ کو حاصل کرنے کی بات کی جائےگی

انہوں نے مزید کہا کہ گجرات کے اقلیتی طبقہ کے 10 بنیادی مطالبات ہیں:
1.گجرات میں وزارت اقلیت قائم کیا جائے
2.گجرات کے ریاستی بجٹ میں اقلیتی طبقات کی ترقی کے لیے مناسبرقم مختص کی جائے۔
3. گجرات میں اقلیتی کمیشن تشکیل دی جائے اور اسے آئینی طور پر تقویت بخشنے کے لیے اسمبلی میں بل منظور کرایا جائے۔
4. گجرات کی اقلیتی اکثریتی علاقوں میں 12ویں جماعت کے سرکاری اسکول قائم کئے جائیں
5. مدرسے کی ڈگری کو گجرات بورڈ کے برابر تسلیم کیا جائے
6. اقلیتی طبقات کی ترقی کیلئے خصوصی معاشی پیکیج دیا جائے
7. فرقہ وارانہ تشدد سے بے گھر ہوئے لوگوں کی باز آبادکاری کے لیے حکومتی پالیسی بنائی جائے۔
8. وزیراعظم کا نیا 15 نکاتی پروگرام مکمل طور پر نافذ کیا جائے
9. اقلیتوں کے حقوق کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے بل لایا جائے۔
10.ماب لنچنگ کے واقعات کی روک تھام کے لیے سخت قانون بنایا جائے آئے

یہ بھی پڑھیں: احمدآباد کے تاریخی سرخیز روضہ تالاب میں گندگی کا انبار
انہوں نے آخر میں کہا کہ اگر ان مطالبات کو تسلیم نہیں کیا گیا تو وہ گجرات اسمبلی میں اس معاملے کو اٹھا کر سرکار پر دباؤ بنائی گےْ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.