ETV Bharat / state

اسدالدین اویسی ایک بار پھر آئیں گے گجرات - گجرات کے بلدیاتی انتخابات 2021

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین گجرات کے ترجمان دانش قریشی نے بتایا کہ اسدالدین اویسی 23 فروری کو صبح موڑاسا اور شام کو گودھرا میں انتخابی جلسہ میں شرکت کرنے والے ہیں۔ جس کے لیے ان دونوں مقامات پر زور و شوروں سے تیاریاں کی جارہی ہے۔

اسدالدین اویسی ایک بار پھر آئیں گے گجرات

author img

By

Published : Feb 20, 2021, 7:40 PM IST

ریاست گجرات میں 21 فروری یعنی کل 6 میونسپل کارپوریشن کے انتخابات ہونے والے ہیں اور نتائج کا اعلان 23 فروری کو کیا جائے گا۔ 23 فروری کو نتائج کے اعلان کے ساتھ ساتھ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسدالدین اویسی گجرات آنے والے ہیں اور گجرات کے موڑاسا اور گودھرا میں انتخابی جلسے سے خطاب کرنے والے ہیں۔

اسدالدین اویسی ایک بار پھر آئیں گے گجرات
اس انتخابات کے پیشِ نظر بی جے پی، کانگریس اور عام آدمی پارٹی کے علاوہ آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین بھی زور و شور سے تیاریاں کر رہی ہیں۔
اسدالدین اویسی 7 فروری کو گجرات کے بھروچ اور احمدآباد میں انتخابی جلسہ کر چکے ہیں اور اب چونکہ 23 فروری کو 6 میونسپل کارپوریشن کے انتخابات نتائج کے اعلان ہونے والے ہیں۔ اسی روز موڑاسا اور گجرات میں عوام کو اپنی طرف رجھانے کے لیے انتخابی جلسہ کرنے والے ہیں۔
اس تعلق سے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین گجرات کے ترجمان دانش قریشی نے بتایا کہ اسدالدین اویسی 23 فروری کو صبح موڑاسا اور شام کو گودھرا میں انتخابی جلسہ میں شرکت کرنے والے ہیں۔ جس کے لیے ان دونوں مقامات پر زور و شوروں سے تیاریاں کی جارہی ہے۔
گجرات کی نگر پالیکا اور ضلع پنچایتوں کے انتخابات میں موڑاسا اور گودھرا میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے اپنے امیدواروں کو انتخابی میدان میں اتارا ہے۔
موڑاسا میں 12 اور گودھرا میں 8 امیدواروں کو اے آئی ایم آئی ایم نے ٹکٹ دی ہے۔ اسی لیے ان مقامات پر اسدالدین اویسی عوامی جلسے کرنے والے ہیں۔ جس میں لاکھوں لوگوں کے شرکت کرنے کی امید کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ گجرات کے بلدیاتی انتخابات دو مراحل میں ہونے والے ہیں، 21 فروری کو 6 میونسپل کارپوریشن میں پہلے مرحلے کے تحت انتخابات عمل میں آئیں اور 28 فروری کو گجرات کی نگر پالیکا ،ضلع پنچایتوں کے انتخابات ہونگے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.