ETV Bharat / state

میرا وارڈ میرے مسائل: احمدآباد کے دریاپور وارڈ کا جائزہ - ای ٹی وی بھارت اردو کی خصوصی پیشکش

گجرات میں 21 فروری کو بلدیاتی انتخابات ہونے والے ہیں۔ بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر ای ٹی وی بھارت اردو کی خصوصی پیشکش 'میرا وارڈ میرے مسائل' پروگرام کے تحت نمائندہ روشن آرا نے احمدآباد کے دریاپور وارڈ کا جائزہ لیا۔

میرا وارڈ میرے مسائل: احمدآباد کے دریاپور وارڈ کا جائزہ

author img

By

Published : Feb 15, 2021, 9:31 PM IST

ریاست گجرات میں 21 فروری کو بلدیاتی انتخابات ہونے والے ہیں، جس کے لئے تمام سیاسی پارٹیاں سخت محنت کر رہی ہیں لیکن آج بھی احمدآباد کی عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ ایسے میں ای ٹی بھارت اردو پر 'میرا وارڈ میرے مسائل' پروگرام کی شروعات کی گئی ہے، جس کے تحت ای ٹی وی بھارت نمائندہ روشن آرا نے احمدآباد کے دریاپور وارڈ کا جائزہ لیا۔

میرا وارڈ میرے مسائل: احمدآباد کے دریاپور وارڈ کا جائزہ

دراصل احمدآباد کا دریاپور وارڈ مسلم اکثریتی علاقہ کہلاتا ہے لیکن یہاں کے لوگ آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ دریاپور وارڈ میں کانگریس کے چار کاونسلر ہیں۔

کھاڑیہ وارڈ نمبر 21 کہلاتا ہے، یہاں سنہ 2015 سے اب تک کانگریس کے چار کاؤنسلر جے شری بین شاہ، مونا پرجاپتی، سریندر بکشی، حسن خان پٹھان رہے ہیں جبکہ دریاپور وارڈ کے رکن اسمبلی غیاث الدین شیخ ہیں۔

نئی ووٹر لسٹ کے مطابق جمال پور میں 98 ہزار سے زائد رائے دہندگان موجود ہیں، اس وارڈ کو جیتنے کے لیے مسلم دہندگان اہم رول ادا کرتے ہیں۔ اسی لیے رواں برس کانگریس نے دو مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دی ہے۔

وہیں اسی علاقے سے بی جے پی، کانگریس، عام آدمی پارٹی اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے بھی اپنے اپنے امیدواروں کو انتخابی میدان میں اتارا ہے۔

ایسے می‍ں جب ای ٹی وی بھارت نے دریاپور وارڈ کا جائزہ لیا تو یہاں کی مقامی باشندوں نے کہا کہ ہمارے علاقے میں پانی، گٹر، گندگی کے بہت سارے مسائل ہیں۔ اسٹریٹ لائٹ کی بھی کمی ہے، راستے اب بھی اس علاقے میں صحیح نہیں بن پائے ہیں۔ گٹر ٹوٹ جاتی ہے، پانی بھر جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرافک سے پورے دن پولیوشن رہتا ہے۔ نوائیس پولیوشن بڑھتا ہی جا رہا ہے لیکن کوئی کارپوریٹر یہاں دیکھنے نہیں آتا۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کوئی کاؤنسلر یہاں جھانکنے نہیں آتا۔ ابھی الیکشن ہے تو سب پارٹیوں کے رہنما ہم سے ووٹ دینے کی اپیل کرنے آ رہے ہیں لیکن جب ہم ان کے پاس اپنی پریشانی لے کر جاتے ہیں تو یہ لوگ ہماری طرف توجہ بھی نہیں دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس رکن اسمبلی اور کاؤنسلر ہونے کے باوجود یہاں کوئی کام نہیں ہوا ہے اس لیے ہم اس بار بدلاؤ چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس دریاپور وارڈ میں ایک بھی سرکاری لائبریری موجود نہیں ہے، کمیونٹی ہال بھی نہیں ہے اور علاقے کی سرکاری اسکولیں بھی آہستہ آہستہ بند ہوتی جا رہی ہیں لیکن اب تک میونسپل کارپوریشن کی جانب یہ یہ سب سہولیات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔

وہیں کھاڑیہ وارڈ کے مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ وہ اب ایسا امیدوار چاہتے ہیں جو ان کو بنیادی سہولیات فراہم کرا سکے۔ ان کے مسائل کو حل کر سکے اور کام کرنے والے رہنما کو ہی وہ لوگ ووٹ دیں گے۔

اس معاملے پر کانگریس کے امیدوار امتیاز حسین شیخ نے کہا کہ ہم لوگوں کا اعتماد جیت کر اپنے اپنے علاقوں میں جیت حاصل کریں گے اور دریاپور میں جو بھی کام باقی ہے اسے جلد از جلد پورا کریں گے۔ یہاں سے بی جے پی کو ہرایا جائے گا اور کانگریس کا جھنڈا لہرایا جائے گا۔

ان مسائل پر جب ہم نے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے امیدوار فرحان سید سے بات چیت کی تو انہوں نے کہا کہ یہاں کانگریس کا راج ہونے کے باوجود عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا جا رہا ہے، ایسے میں اگر ہم اس بار الیکشن جیتے ہیں تو یہاں کے عوام کی تمام بنیادی پریشانیوں کو حل کریں گے اور انہیں تمام طرح کی بنیادی سہولیات فراہم کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوگ اے آئی ایم آئی ایم پارٹی کی آمد سے بہت خوش ہیں، اس لیے دریاپور میں اس بار مجلس کا پرچم لہرایا جائے گا۔ ہمارے دونوں امیدوار اس بار جیت کا سہرا پہنیں گے۔

ایسے میں اب دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ اس علاقے سے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والا امیدوار عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کر پاتا ہے یا نہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.