ETV Bharat / state

Junior Ameen Sayani Gujarat ملیے گجرات کے مشہور جونیئر امین سیانی سے - etv bharat urdu news

ریڈیو کی دنیا میں امین سیانی کا نام ہمیشہ زندہ و جاوید رہنے والا ہے۔ امین سیانی کے ریڈیو سیلون اور بِناکا گیت مالا پروگرام نے ہر دل میں امین سیانی کی آواز کو چھو لیا اور بہت سے لوگوں نے ان سے ترغیب لی۔ ایسی ہی ایک شخصیت احمدآباد میں رہتی ہے جنہوں نے امین سیانی کے پروگرام سن سن کر اور ان کی آواز کی کاپی کرکے گجرات کے جونیئر امین سیانی کے نام سے مشہور ہو چکے ہیں۔ کون ہیں یہ جونیئر امین سیانی اور کیسے ملا انہیں یہ لقب اس تعلق سے سنیے خود جونیئر امین سیانی کی زبانی ان کی کہانی World Radio Day 2023

Junior Ameen Sayani Gujarat
Junior Ameen Sayani Gujarat
author img

By

Published : Feb 21, 2023, 2:19 PM IST

Updated : Feb 22, 2023, 4:11 PM IST

ملیے گجرات کے مشہور جونیئر امین سیانی سے

احمدآباد: پینتیس سال قبل ریڈیو کی دنیا میں امین سیانی کا نام کافی جانا پہچانا تھا۔ امین سیانی ریڈیو سیلون اور بِناکا گیت مالا پروگرام کے ذریعہ بھارتی عوام کے دلوں کی دھڑکن بنے ہوئے تھے۔ لوگ ہفتہ میں ایک دن کبھی دو دن ان کا پروگرام سننے کے لیے بے تاب رہتے تھے۔ ان ہی کی کاپی کرتے ہوئے گجرات کے جونیئر امین سیانی بھی خوب مشہور ہوئے۔ اس تعلق سے ای ٹی وی بھارت نمائندہ روشن آرا سے ایکسکلوزیو بات چیت کرتے ہوئے جونیئر امین سیانی نے کہا کہ 10 جولائی 1954 کو میں پیدا ہوا۔ میں آٹھویں جماعت میں تھا تب سے میں نے اسکول کے پروگرامس اور ڈراموں میں حصہ لینے کی شروعات کی۔ 1964 سے میں نے باقاعدہ اسٹیج پر اناؤنسر کے طور پر کام کرنا شروع کیا آج سے 40 سال پہلے مجھے یہ بھی نہیں معلوم تھا کہ امین. سیانی صاحب اتنے بڑے اناؤنسر ہیں اور پوری دنیا میں ان کے چاہنے والے ہیں اس وقت میں ایک جگہ پر بیٹھ کر ریڈیو سیلون سنا کرتا تھا اور آٹھ بجے بیناکا گیت مالا بہت ہی شوق سے سنتا تھا اور مجھے امین سیانی کی لاجواب آواز بہت ہی زیادہ پسند آئی اور میں ان سے دن بہ دن متاثر ہونے لگا اور آہستہ آہستہ میں نے ان کی آواز میں اسٹیج پروگرام کرنے کی شروعات کی۔

یہ بھی پڑھیں:

ریڈیو پروگرام دور درشن سن میں بھی میں نے امین سیانی کی آواز میں مختلف پروگرام اور ایڈورٹائزمنٹ میں اپنی آواز دی. انہوں نے مزید کہا کہ میرا اصل نام شیخ محمد حسین ہے لیکن لوگ مجھے ایم جی امین سیانی کے نام سے پہچانتے ہیں میں نے امین سیانی کی آواز میں اسٹیج پروگرام میں اناؤنسر سے کی شروعات کی تب سے میرا نام جونیئر امین سیانی ہوگیا لیکن میں نے بہت ہی کم عمر شروعات کی تھی۔ میرے گھر میں لائٹ نہیں ہوا کرتی تھی اس لیے میں گھر کے کونے میں کھڑے ہو جاتا تھا اور بولتا تھا کہ " ہیلو یہ آکاش وانی احمدآباد کیندر ہے" اور اسی طرح میں مٹکے میں منہ ڈال کر یہ بول کر اپنی آواز سنا کرتا تھا اور یہی کوشش اور میری آواز نے دنیا میں میرا نام روشن کیا اور مجھے جونیئر امین سیانی بنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے مزید کہا کہ جب میری آواز لوگوں کو بہت پسند آنے لگی۔ تب میں نے سن میں امین سیانی جونیئر نائٹ پروگرام کی شروعات کی اور یہ پروگرام پورے گجرات میں کیے۔ جس سے مجھے کافی شہرت حاصل ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ میں کامدار بیما یوجنا اسٹیٹ گورنمنٹ میں ملازمت بھی کیا کرتا تھا اور وہاں پر بھی جب سب چلے جاتے تھے تو میں روم بند کرکے اکیلے امین سیانی کی آواز کی پریکٹس کیا کرتا تھا اور 2002 میں ریٹائر ہوا لیکن میں نے امین سیانی کی آواز نکالنے کا کام اب بھی جاری رکھا۔ میں بہت خوش نصیب ہوں کہ فلمی دنیا کے تین زبردست نام محمد رفیع، نوشاد صاحب اور دلیپ کمار صاحب کے سامنے میں نے لائیو اینکرنگ کی اور فلمی دنیا کے بہت بڑے بڑے ہیرو ہیروئنز کے سامنے میں نے اینکرنگ کی ہے اور وہ لوگ مجھے جانتے ہیں اور میری آواز سے وہ بہت ہی زیادہ متاثر ہوئے ہیں اور ان کے ساتھ میری تصویریں بھی موجود ہیں۔

اس کے علاوہ میں نے گجراتی فلموں میں بھی کام کیا ہے۔ بہت سے دوسرے اداکاروں کی آواز بھی میں نے نکالی ہے۔ ساتھ ہی میں نے لوگوں کو ہنسانے کے لیے ان کا دل خوش کرنے کے لیے بہت سے مزاحیہ اداکاری بھی ادا کی ہے۔ آل انڈیا ریڈیو اسٹیشن کے ویودھ بھارتی پروگرام میں بھی اپنی آواز دی ہے۔ ساتھ ہی دور درشن میں بھی میں نے پروگرام کیے ہیں اب میری عمر کافی ہوچکی ہے۔ اس کے لیے میں سلیکٹیڈ پروگرام ہی کرتا ہوں لیکن میں نے اپنا کام کرنا چھوڑا نہیں ہے اور جب تک زندہ رہوں گا میں امین سیانی کی آواز میں اپنی خدمات انجام دیتا رہوں گا۔

Last Updated : Feb 22, 2023, 4:11 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.