جمعیت العلماء احمدآباد کے نئے جنرل سکریٹری مولانا عبدالرزاق نے گجرات کے جمبوسر کے جامعہ علوم القرآن سے تعلیم حاصل کی ہے اور ہمیشہ سے فلاحی کام، انسانی مدد اور مظلومین کا ساتھ دینے کا کام کیا جس کے سبب جمعیت العلماء احمدآباد کے انتخابات کے وقت مولانا عبدالرزاق کو 17000 ووٹوں کے ساتھ جنرل سکریٹری منتخب کیا گیا۔
اس تعلق سے مولانا عبدالرزاق نے بتایا کہ 'وہ ہمیشہ سے لوگوں کی مدد کا کام کرتے رہے ہیں ساتھ ہی لاک ڈاؤن کے دوران بھی کافی خدمات فراہم کی ہے اس لیے جمعیت کے ضلعی انتخابات میں انہیں امیدوار بنایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ لوگ چاہتے تھے کہ میں جس طرح سے عام پلیٹ فارم سے لوگوں کی مدد کررہا ہوں ویسے ہی میں جمیعت کے پلیٹ فارم سے یہ تمام خدمت خلق کا کام کروں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ پہنچ سکے۔
جنرل سکریٹری مولانا عبدالرزاق نے مزید کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ آئندہ 3 برسوں کے دوران وہ جمعیت کے ذریعہ ایسا کام کریں جس سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کا فائدہ ہو۔