احمد آباد: ریاست گجرات کے احمدآباد کے سارنگ پور سرکل پر سینکڑوں لوگوں نے فلسطین پر اسرائیل کے حملے کے خلاف سڑکوں پر اتر کر زبردست احتجاج کیا۔ مظاہرین نے عالم اسلام سے اسرائیل کے خلاف قدم اٹھانے کی اپیل کی۔ پولیس نے اسرائیل کے خلاف احتجاج کرنے کے الزام میں چند لوگوں کو حراست میں بھی لے لیا۔ مقامی شخص عامر خان نے کہا کہ احتجاج کرنے کا مقصد فلسطین کو انصاف دلانا ہے۔ اسرائیل جس طریقے سے فلسطین کے بچوں پر بمباری کر رہا ہے، اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ مظاہرین نے اسرائیل 'دہشت گرد' قرار دیتے ہوئے کہا کہ 'معصوم بچوں کو جس طرح سے قتل کیا جا رہا ہے، اس کے خلاف دنیا کو کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔'
یہ بھی پڑھیں: Israel Hamas War فلسطین کی حمایت میں احمدآباد میں احتجاجی مظاہرے
ساجد منصوری نے کہا کہ 'اسرائیل دہشت گرد تنظیموں سے ملا ہوا ہے۔ امریکہ بھی اس کا ساتھ دے رہا ہے لیکن اللہ کی مار ان پڑھی گی اور جو معصوموں کو قتل کر رہا، اس کا خاتمہ ہوگا۔ رفیق نوری نام کے ایک مقامی باشندہ نے کہا کہ 'فلسطین کے اندر لگاتار اسرائیل مسلسل حملے کر رہا ہے۔ معصوم بچوں کو مارا جا رہا ہے جس کے خلاف آج احمد آباد کے لوگ فلسطین کے سپورٹ میں اترے ہیں اور 'اسرائیلی دہشت گردی' کی مخالفت کر رہے ہیں۔ مظاہرین نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔