پولیس انسپکٹر وی کے کھانٹ نے جمعرات کو بتایا کہ گشت کے دوران ساحل سمندرپر لونا بیٹ کے نزدیک بدھ کو لاوارث پڑے چرس کے چار پیکٹ برآمد کئے گئے۔جس کی قیمت چھ لاکھ روپے تک بتائی جارہی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ جکھو علاقہ میں دریا کے کنارے 16جون کو 10اور جکھو مرین علاقہ میں کھدرئی جزیرہ سے 15جون کو چار چرس کے پیکٹ لاوارث پڑے ملے تھے۔ان پیکٹوں میں کل 21لاکھ روپے کی چرس تھی۔
اسی طرح سمندر کنارے جکھو علاقہ کے شیکھرن پیر جزیرہ سے سات جون کو تین اور چھ جون کو 13 چرس کے پیکٹ لاوارث حالت میں ملے تھے۔جن کی مالیت تقریباً 24لاکھ روپے بتائی جارہی ہے۔سمندر کنارے کوری کرک نرجن جزیرہ پر دوجون کو 13 پیکٹ لاوارث حالت میں برآمد ہوئے تھے اور ایک جون کو بھی کنڈیبیٹ جزیرہ سے 19 پیکٹ چرس برآمد ہوئی تھی،جس کی قیمت 48لاکھ روپے بتائی جارہی ہے۔
جکھوعلاقہ کے شیکھرن پیر سے 20مئی کو بھی 24لاکھ روپے کی چرس لاوارث حالت میں برآمد ہوئی تھی،پولیس اس بات کی تفتیش میں مصروف ہے کہ یہ آخر آئی کہا سے ہیں۔اس سلسلے میں اب تک کسی کی گرفتاری نہیں ہوسکی ہے۔