ETV Bharat / state

Navsari Road Accident گجرات سڑک حادثے میں نو افراد ہلاک - نوساری سڑک حادثہ

گجرات میں بس ڈرائیور کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد بس کار سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ واقعہ نوساری ضلع میں پیش آیا۔ Road accident in Gujarat

گجرات سڑک حادثے میں دس افراد ہلاک
گجرات سڑک حادثے میں دس افراد ہلاک
author img

By

Published : Dec 31, 2022, 9:20 AM IST

Updated : Dec 31, 2022, 10:48 AM IST

نوساری: ریاست گجرات کے ضلع نوساری کے ویسما گاؤں کے قریب قومی شاہراہ نمبر 48 پر کار اور بس کے درمیان تصادم میں 9 افراد ہلاک ہوگئے۔ تصادم اتنا زوردار تھا کہ کار میں بیٹھے 9 میں سے 8 افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ وہیں بس ڈرائیور کا دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ بس ڈرائیور کو دل کا دورہ پڑا جس کی وجہ سے بس بے قابو ہو کر کار سے ٹکرا گئی۔ لگژری بس سورت سے ولساڈ جا رہی تھی۔ Road Accident near Vesma village of Navsari

بس میں سوار 30 افراد کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ زخمیوں کو نوساری سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جن میں سے 11 شدید زخمیوں کو نوساری کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں ریفر کیا گیا ہے۔ بس میں سوار لوگ ولساڈ کے کولک گاؤں کے رہنے والے ہیں۔ تصادم اتنا زبردست تھا کہ کار کے پرخچے اڑ گئے۔ مقامی لوگوں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو کار اور بس سے باہر نکالا اور پولیس کو حادثہ کی اطلاع دی۔ وساری کے پولیس سپرنٹنڈنٹ رشیکیش اپادھیائے نے بتایا کہ حادثہ ضلع کے ویسما گاؤں کے قریب قومی شاہراہ پر پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے کے وقت بس ولساڈ جا رہی تھی، جب کہ سامنے سے ایس یو وی آرہی تھی۔ اپادھیائے کے مطابق، بس ڈرائیور کے ساتھ ایس یو وی میں سوار نو افراد میں سے آٹھ کی اس حادثے میں موقع پر ہی موت ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: Chittorgarh Road Accident چتوڑ گڑھ میں کار الٹنے سے تین طلبہ کی دردناک موت

پولیس سپرنٹنڈنٹ رشیکیش اپادھیائے نے بتایا کہ ایس یو وی میں سفر کرنے والے لوگ گجرات کے انکلیشور کے رہنے والے تھے اور ولساڈ سے اپنے آبائی شہر لوٹ رہے تھے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا اور کہا، 'گجرات کے نوساری میں سڑک حادثہ دل دہلا دینے والا ہے۔ مقامی انتظامیہ زخمیوں کو فوری علاج فراہم کر رہی ہے۔ میں ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔

Last Updated : Dec 31, 2022, 10:48 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.