ETV Bharat / state

احمدآباد کی ٹکسٹائل فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد دھماکے، 12 ہلاک - Major fire broke at a cloth warehouse near

گجرات کے احمدآباد میں واقع ایک ٹکسٹائل فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جبکہ اس حادثہ میں 12 افراد کے ہلاک ہوئے کی اطلاع ہے۔ شہر کے نارول علاقے میں کپڑے کے ایک گودام میں زبردست آگ لگ گئی جس میں متعدد لوگ جھلس گئے۔

احمدآباد کی ٹکسٹائل فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد دھماکے، 8 ہلاک
Major fire broke at a cloth warehouse near pirana dumping site at Ahmedabad
author img

By

Published : Nov 4, 2020, 5:36 PM IST

Updated : Nov 4, 2020, 10:48 PM IST

احمد آباد کے تولیپ اسٹیٹ میں واقع ٹکسٹائل فیکٹری کے کمیکل گودام میں آتشزدگی کے بعد طاقتور دھماکے ہوئے جس کے بعد گودام کا ایک حصہ گرنے کی وجہ سے 12 افراد ہلاک ہوگئے اور دیگر متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

احمدآباد کی ٹکسٹائل فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد دھماکے، متعدد ہلاک

فائر بریگیڈ افسر متھن مستری نے بتایا کہ پیرانہ روڈ پر نانو کاکا کے کپڑے کے دکان میں آج صبح اچانک زبردست آگ لگ گئی۔ پونے بارہ بجے اطلاع ملتے ہی 25 فائربریگیڈ کی گاڑیوں کے ساتھ فائر بریگیڈ کے اہلکار جائے واقع پر پہنچ گئے۔ تقریبا پانچ گھنٹوں کی زبردست مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا جاسکا لیکن اس دوران وہاں کیمیکل کے ڈرم میں ہوئے دھماکے سے اردگرد کی تین سے چار فیکٹریوں کی چھت گر گئی جس سے سنگین طور سے کئی لوگ جھلس گئے اور کئی لوگ ملبے میں دب گئے۔

انہوں نے بتایا کہ اس واقعہ میں مجموعی طور سے 17 لوگ زخمی ہوئے۔ سبھی کو ایل جی اسپتال بھیجا گیا ہے۔ چھت کا ملبہ ہٹایا جارہا ہے۔ ملبہ ہٹانے کے بعد ہی پتہ چل سکے گا کہ اندر اور کتنے لوگ دبے ہوئے ہیں۔ پولس نے بتایا کہ واقعہ میں جھلسے اور زخمی نو لوگوں کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیاہے۔ جبکہ اسپتال میں بھرتی آٹھ لوگوں کا علاج کیا جارہا ہے۔ مرنے والوں کی شناخت فی الحال نہیں ہوسکی ہے۔

پیپلاج روڈ پر آتشزدگی کی اطلاع کے بعد فائر فائٹر کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور 14 افراد کو فیکٹری سے محفوظ نکال لیا گیا۔ چیف فائر آفیسر ایم ایف دستور نے نے بتایا کہ ابھی تک آتشزدگی کی وجوہات کا پتہ نہیں چلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حادثہ میں ہوئے تمام زخمیوں کو ایل جی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ انہوں نے مزید افراد کے فیکٹری میں پھنسے ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کنکریٹ سلیب کو کاٹنے کےلیے مشینری کا استعمال کیا جارہا ہے۔ فائر کنٹروم روم کے ایک اور عہدیدار نے بتایا کہ صبح 11 بجے آگ سے متعلق کال وصول ہوا تھا جس کے بعد 26 فائٹر وائٹر گاڑیوں کو موقع پر بھیجا گیا۔ آتشزدگی کے بعد ہونے والے دھماکہ کی وجہ سے عمارت تباہ ہوگئی۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ فیکٹری کی چھت گرگئی جس میں متعدد افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

Major fire broke at a cloth warehouse near pirana dumping site at Ahmedabad
احمدآباد کی ٹکسٹائل فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد دھماکے، متعدد ہلاک

وزیراعظم نریندر مودی نے احمد آباد کی ٹکسٹائل فیکٹری میں لگی آگ پر اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے فیکٹری کے گودام میں آتشزدگی کی وجہ سے ہوئے جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا اور زخمیوں کےلیے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے ریسکیو آپریشن انجام دیا جارہا ہے۔

Last Updated : Nov 4, 2020, 10:48 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.