گودھرا ایس او جی پولیس نے 27 فروری 2002 کو گودھرا ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کو نذر آتش کرنے کے الزام میں رفیق حسین بھٹک کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کو موصول ہوئی اطلاع کے بعد کلیدی ملزم رفیق حسین بھٹک کو سگنل پھالیہ علاقہ میں واقع اس کے مکان سے گرفتار کر لیا گیا۔
پنچ محل پولیس سپرنٹنڈنٹ لینا پاٹل کے مطابق '51 سالہ رفیق پوری سازش میں پیش پیش تھا جبکہ وہ گزشتہ 19 سال سے فرار تھا۔'
انہوں نے بتایا کہ واقعہ کے بعد وہ دہلی فرار ہوگیا تھا جس پر فساد پھیلانے کے علاوہ دیگر الزامات عائد کئے گئے۔
واضح رہے کہ 27 فروری 2002 کو گودھرا ٹرین سانحہ پیش آیا تھا جس میں 59 کارسیوک ہلاک ہوئے تھے جس کے بعد گجرات میں بڑے پیمانے پر فرقہ وارانہ فسادات بھڑک اٹھے تھے۔