ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن بڑھنے سے احمدآباد میونسپل ٹرانسپورٹ سروس کو کروڑوں کا خسارہ

ریاست گجرات کے احمدآباد میں لاک ڈاؤن کے چلتے احمدآباد میونسپل ٹرانسپورٹ سروس کو کروڑوں کا خسارہ ہوا ہے۔ یہاں پر جب ای ٹی وی بھارت کی نمائندہ نے جائزہ لیا تو معلوم ہوا کہ بسوں کے نہ چلنے سے ہر روز 25 لاکھ روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔

ahmedabad municipal transport service
لاک ڈاؤن بڑھنے سے احمدآباد میونسپل ٹرانسپورٹ سروس کو کروڑوں کا خسارہ
author img

By

Published : May 19, 2020, 11:27 PM IST

کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کی معیاد بڑھتی ہی جا رہی ہے، ایسے میں ہر شعبہ متاثر ہوتا نظر آرہا ہے۔ خاص طور سے ریاست گجرات میں احمدآباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے چلنے والی احمدآباد میونسپل ٹرانسپورٹ سروس بسوں کو بڑے خسارے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جہاں ہر روز 25 لاکھ روپے کا نقصان ہوتا نظر آرہا ہے۔

ای ٹی وی بھارت کی نمائندہ روشن آرا
لاک ڈاؤن کے چوتھے مرحلے میں ملک بھر میں کچھ خاص رعایت دی گئی ہیں جس کے لیے امید کی جا رہی تھی کہ سٹی بسوں کو بھی سڑکوں پر چلانے کی اجازت دی جائے گی۔ لیکن ایسا نہ ہونے کی وجہ سے اے ایم ٹی ایس بسوں کو اور بھی زیادہ نقصان جھیلنا پڑے گا۔
ahmedabad municipal transport service
لاک ڈاؤن بڑھنے سے احمدآباد میونسپل ٹرانسپورٹ سروس کو کروڑوں کا خسارہ

ذرائع کے مطابق احمدآباد کے سارنگپور اور بس اسٹینڈ سے ہر روز 73 اے ایم ٹی ایس بسیں چلائی جاتی تھیں۔ اس کے علاوہ دو سو سے زائد دیگر علاقوں کی بسیں اس بس اسٹینڈ سے ہو کر گزرتی تھیں۔ یہاں سے تقریبا 50 ہزار مسافر اپ ڈاؤن کرتے تھے اور خاص طور سے 146 ڈرائیور اور کنڈکٹر ان بسوں میں ملازمت کر رہے تھے۔ لیکن لاک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے 22 مارچ سے اے ایم ٹی ایس بسیں بند ہیں اور اب صرف غیر ریاستی مزدوروں کو ریلوے اسٹیشن تک پہنچانے کے لیے بسیں چلائی جا رہی ہیں۔ تاہم پیرا میڈیکل اسٹاف، کمپلسری اسٹاف اور کارپوریشن کے ملازمین وغیرہ کے لیے پچاس اے ایم ٹی ایس بسوں کو چلانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔

احمدآباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے احمدآباد میں پہلی مرتبہ ایک اپریل سنہ 1947 سے اے ایم ٹی ایس بسوں کی شروعات احمدآباد کے جمالپور علاقے سے ہوئی تھی اور کورونا وائرس، لاک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے تاریخ میں پہلی بار اتنے دنوں تک اے ایم ٹی ایس بسوں کو بند رکھا گیا ہے جو احمدآباد کے تقریبا 174 روٹس پر دوڑتی تھیں۔ اے ایم ٹی ایس بس نہ چلنے سے عوام بھی پریشان حال ہیں۔

ایسے میں احمدآباد میں ای ٹی وی بھارت کی نمائندہ نے احمدآباد کے سارنگپور علاقے میں موجود بس اسٹینڈ کا جائزہ لیا۔ مزید جانکاری کے لیے ویڈیو دیکھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.