ETV Bharat / state

کچرے کے پہاڑ کے سائے میں بہرام پورہ کے لوگوں کیلئے سانس لینا دوبھر - ریاست گجرات کے احمدآباد کے بہرام پورہ

احمدآباد کے بہرام پورہ میں واقع سب سے بڑا کچرا ڈمپنگ گراونڈ سے سے مقامی باشندوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا۔ ڈمپنگ گراونڈ کی وجہ سے مقامی باشندے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہیں۔ مقامی باشندوں نے ڈومپنگ گراونڈ کو ہٹانے کا مطالبہ کیا۔Local Residents Suffering Difficulties

کچرے کے پہاڑ کے سائے میں مشکل سے سانس لے رہے ہیں بہرام پورہ کے لوگ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 17, 2023, 2:35 PM IST

کچرے کے پہاڑ کے سائے میں مشکل سے سانس لے رہے ہیں بہرام پورہ کے لوگ

احمدآباد: ریاست گجرات کے احمدآباد کے بہرام پورہ میں واقع سب سے بڑا کچرا ڈمپنگ گراونڈ سے مقامی باشندوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا۔ڈمپنگ گراونڈ کی وجہ سے مقامی باشندے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہیں۔ بہرام پورہ علاقے میں رہنے والے لوگوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے اپنی اپنی تکالیف بیان کیں۔

ایک خاتون نے بتایا کہ میں گذشتہ 12 سال سے اس علاقے میں رہ رہی ہوں اور اس علاقے میں اتنا بڑا کچرے کا پہاڑ موجود ہے جس میں سے بہت تیز بدبو آتی ہے اور بہت ہی زیادہ گندگی نظر آتی ہے۔ ہمارا گھر اس کچرے کے پہاڑ کے نزدیک ہے۔ اس کچرے کے پہاڑ کی وجہ سے مجھے سانس کی بیماری ہو گئی ہے۔ میں پمپ لگا کر سانس لیتی ہوں۔ اس کے علاوہ میری جلد میں بھی انفیکشن ہو گیا ہے۔

ایک باشندے نے کہا کہ میں گذشتہ 30 برسوں سے یہاں پر رہ رہا ہوں۔ کمانے کی غرض سے میں یہاں پر رہنے آیا لیکن یہاں پر آنے کے بعد مجھے بہت ساری بیماریاں لگ گئیں۔ اس کا علاج میں کراتا رہتا ہوں لیکن میرے پاس اتنا پیسہ بھی نہیں ہے کہ میں اپنا اچھا علاج کرا سکوں۔

یہ بھی پڑھیں: گجرات میں وقف املاک کے تحفظ کے لیے ہم کام کریں گے، رکن اسمبلی عمران کھیڑا والا

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے سانس لینے میں دقت ہوتی ہے۔ سانس کی بیماری ہے کیونکہ یہاں پر اتنا بڑا کچرے کا پہاڑ ہے۔ اس کچرے کے پہاڑ سے جو بدبو اور دھواں نکلتا ہے، اس سے ہمارے پھیپھڑوں پر کافی اثر پڑتا ہے اور ہمیں سانس لینے میں دشواری ہو جاتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.