گجرات میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 2300 سے تجاوز کر چکی ہے۔ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1081 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 22 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ جس کے بعد کل اموات 2305 ہوگئی ہے۔
اس دوران ایک ہی دن میں 782 مریضوں کو اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق اب تک کل 38612 مریضوں کو اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔
![latest update of corona virus in gujarat](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/gj-ahd-01-gujaratmecoronake1081newcases-av-7205053_26072020105858_2607f_00354_801.jpg)
گجرات میں گزشتہ پانچ دنوں سے مسلسل کورونا کے ایک ہزار سے زیادہ کیسیز سامنے آرہے ہیں۔
نئے معاملے میں ایک بار پھر سورت میں سب سے زیادہ کیسیز درج کیے گئے ہیں۔
محمکہ صحت نے بتایا ہے کہ 'گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سورت کارپوریشن میں 181 نیے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس کے علاوہ احمد آباد کارپوریشن میں 163 معاملے درج کیے گئے ہیں، وہیں سورت گاؤں میں 95، وڈودرا کارپوریشن میں 77، راجکوٹ کارپوریشن میں 50، بناسکانٹھا میں 34، سریندر نگر میں 34، داہود اور مہسانہ بہاونگر کارپوریشن میں 25-25 نئے کیسیز درج کیے گئے ہیں'۔
گجرات کے محمکہ صحت کے مطابق 'ریاست میں فی الحال 12795 کورونا کے مریض ایکٹیو ہے جن میں سے 81 مریض وینٹیلیٹر پر ہیں تو 12708 مریض کی حالت مستحکم ہے۔ اب تک کل 38612 مریضوں کو علاج کے بعد دی چھٹی دی جا چکی ہے'۔
- مزید پڑھیں: احمدآباد: آن لائن تعلیم سے طلبہ پریشان
میڈیا رپورٹز کے مطابق 'گجرات میں اب تک کل 620662 لوگوں کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا ہے'۔