خاتون کانسٹبل کا نام ارپتا چودھری ہے، ان پر الزام ہے کہ گذشتہ دنوں سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ٹک ٹاک پر ڈیوٹی کے دوران ویڈیو بناکر لوڈ کیا ہے۔
یہ ویڈیو جلد ہی وائرل ہوگیا اس کے بعد پولیس محکمہ میں کھلبلی مچ گئی اور پولیس کانسٹبل ارپتا چودھری کو پولیس اسٹیشن میں ٹک ٹاک پر ویڈیو بنانے کے الزام میں معطل کرنے کے احکامات دیئے گئے ۔
یہ معطلی ڈی وائی ایس پی کی نوٹس پر کی گئی ہے۔
خاتون کانسٹبل کی ڈیوٹی لانگناج پولیس اسٹیشن مہسانہ گجرات میں تھی۔