ETV Bharat / state

گجرات: مردہ گھر میں تین روز سے رکھی ہیں 30 لاشیں، اہل خانہ منتظر - اردو نیوز ولساڈ

گجرات کے ولساڈ کے سول اسپتال کے مردہ خانے میں تین دنوں سے 30 سے ​​زائد لاشیں رکھی ہوئی ہیں۔ اہل خانہ کو ان کی آخری رسومات کے لیے 36 گھنٹے تک انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔

Keep more than 30 dead bodies
مردہ گھر میں تین روز سے رکھی ہیں 30 لاشیں
author img

By

Published : Apr 20, 2021, 11:29 AM IST

ولساڈ کے سول اسپتال کے مردہ خانہ کی حالت کافی خراب ہے۔ یہاں پر آخری رسومات کے لئے لاش کو سپرد کرنے سے قبل لواحقین کو پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔ ساتھ ہی اگر مریض کی رپورٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ اسے شخص کووڈ۔19 تھا تو اسپتال انتظامیہ رشتہ داروں کو صرف دور سے ان کا آخری دیدار کرنے کی اجازت دیتی ہے اور اسے ان کے حوالے بھی نہیں کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے عزیز کی آخری رسومات ادا کرسکے۔

حالت یہ ہے کہ ہسپتال کے ایک کمرے میں پلاسٹک سے لپیٹ کر ان لاشوں کو رکھا گیا ہے، لیکن لاشوں کو تین ۔ چار دنوں سے وہیں رکھ چھوڑا گیا ہے کیونکہ ان کی پوسٹ مارٹم رپورٹ نہیں آئی ہے۔ حالانکہ اسپتال نے اتوار کے روز کچھ لاشوں کو مریضوں کے لواحقین کو سونپ دیا ہے، جبکہ دیگر کچھ لاشوں کو آخری رسومات کے لیے بھیج دیا ہے۔

کورونا انفیکشن کے تیزی سے پھیلاؤ کے پیش نظر ولساڈ کے 370 بیڈ کے سول اسپتال میں سبھی بیڈ پر کورونا مریض کو رکھا گیا ہے، جبکہ کئی کورونا مریضون کو علاج کے لیے بیڈ کا انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔ وہیں کچھ نازک مریضوں کی علاج میں کمی تو کچھ کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔

ہلاک ہوئے لوگوں کے رشتےدار لاش کو لینے کے لیے اسپتال کے باہر انتظار کر رہے ہیں تاکہ ان کی آخری رسومات ادا کی جا سکے، لیکن اس کے لیے انہیں انتظار کرنا پڑتا ہے، کیونکہ اسپتال لاش انہیں صرف تبھی سونپے گا جب یہ معلوم ہو جائے گا کہ کورونا متاثر نہیں تھا۔

مزید پڑھیں:

گجرات: بڑودہ کی جہانگیر پورا مسجد کووڈ سینٹر میں تبدیل

لاش نہیں ملنے سے پریشان مہلوکین کے اہل خانہ کے نارضگی کے بعد اسپتال انتظامیہ نے ان مریضوں کو لاش سونپ دی، جس کی رپورٹ منفی آئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.