ETV Bharat / state

گجرات: صحافی روشن آراء ایوارڈ سے سرفراز - روشن آراء کو ایوارڈ

گجرات میں گزشتہ 7 سالوں سے بحیثیت صحافی خدمت انجام دینے والی نمائندہ ای ٹی وی بھارت روشن آراء انصاری کو عالمی یوم خواتین کے موقع پر دو مختلف پروگراموں کے دوران ایوارڈز سے نوازا گیا۔

journalist roshan ara received an award
گجرات: صحافی روشن آراء ایوارڈ سے سرفراز
author img

By

Published : Mar 14, 2021, 3:04 PM IST

صحافی روشن آراء انصاری احمدآباد میں سب سے پہلے ای ٹی وی اردو 2014 نیوز چینل بعد از نیوز 18 اردو 2016 اور سنہ 2018 سے ای ٹی وی بھارت اردو میں اردو صحافی کے طور پر مسلسل کام کر رہی ہیں۔

مسلم خاتون رپورٹر روشن آراء کی محنت ان کی مختلف موضوعات پر کی جانے والی خبریں جیسے کورونا وائرس کا قہر اور لاک ڈاؤن میں لوگوں کے حالات اور عائشہ نے خودکشی کیوں کی؟ اس اسٹوری کو کافی دیکھا اور پڑھا گیا۔ عائشہ سے متعلق ان کی خبر کو فیس بک پر 7 ملین لوگوں نے دیکھا اور ان کی اس طرح کی انتھک محنت کو مد نظر رکھتے ہوئے 8 مارچ 2021 کو عالمی یوم خواتین کے موقع صحافی روشن آراء انصاری کو جے وی مومن فاونڈیشن احمدآباد کی جانب سے سماجی خدمات کے لیے ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔

اس علاوہ 13 مارچ 2021 کو گجرات کے کھیڑا ضلع میں واقع محمودآباد میں راشٹریہ مسلم سینا گجرات کی جانب سے عالمی خواتین ہفتہ کے تحت 'ویمن آف دی ایئر' کے خطاب سے نوازا گیا۔

واضح رہے کہ روشن آراء نے اردو سے فرسٹ پوزیشن میں ایم اے کیا ہے اور معروف تعلیمی ادارہ بھونس کالج آف کمیونیکیشن اینڈ مینجمنٹ احمدآباد سے سنہ 2010 میں جرنلزم میں فرسٹ رینک حاصل کیا تھا جس کے لیے انہیں خصوصی تمغے اور سرٹیفکٹ سے نوازا گیا تھا۔ تاہم ای ٹی وی اردو نیوز چینل سے منسلک ہونے سے قبل روشن آراء احمدآباد دوردرشن کیندر اور آکاش وانی احمدآباد سے اردو کے ادبی پروگراموں میں وابستہ رہیں۔

اس کے علاوہ مختلف موضوعات پر اردو اخبارات اور رسائل میں ادبی مضامین بھی لکھتی رہیں اور فی الحال روشن آراء اردو سے پی ایچ ڈی کر رہی ہیں۔ مزید یہ کہ روشن آراء گجرات کے معروف اردو ادیب غلام محمد انصاری کی بڑی صاحبزادی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.