یو اے پی اے قانون کے ذریعے مسلمانوں کو نشانہ بنانے پر بدھ کے روز جمعیت علما ہند گجرات کے جنرل سیکریٹری نثار احمد انصاری نے اپنے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج بھارت میں کوئی بھی اپنے حق کے لیے حکومت کے خلاف آواز اٹھاتا ہے تو اس پر یو اے پی لگادیا جاتا ہے، جس کے بعد وہ اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے در در بھٹکتا رہتا ہے۔
مزید پڑھیں:
نثار احمد انصاری نے مزید کہا کہ یو اے پی اے کے ذریعہ حکومت لوگوں کی زبان بند کرنا چاہ رہی ہے، یہ قانون ملک کے عوام کے لیے سراسر ظلم ہے، اس کے لیے جمعیت علماء ہند ملک گیر پیمانے پر مہم چلارہی ہے اور ضرورت پڑی تو اس کے لیے ہم کورٹ بھی جائیں گے۔