احمد آباد: حجاب پر پابندی کیس میں ایک عرضی پر سنوائی کے بعد چند روز قبل سپریم کورٹ کا فیصلہ آ گیا۔ تاہم بنچ میں شامل دو ججوں کی رائے مختلف تھی۔ جہاں جسٹس ہیمنت گپتا نے حجاب پر پابندی کو برقرار رکھا ہے، وہیں جسٹس سدھانشو دھولیا نے پابندی جاری رکھنے کے کرناٹک ہائی کورٹ کے حکم کو منسوخ کردیا۔ ایسے میں یہ معاملہ بڑی بنچ کو منتقل ہوگا۔ دو رکنی بنچ نے چیف جسٹس آف انڈیا سے اس معاملے میں بڑی بنچ تشکیل دینے کی درخواست کی تھی۔ اس تعلق سے جماعت اسلامی ہند گجرات کے صدر شکیل احمد راجپوت نے کہا کہ حجاب کیس میں جسٹس سدھانشو دھولیا نے جو فیصلہ سنایا ہے جماعت اسلامی ہند اس کا خیر مقدم کرتی ہے۔ Jamaat e Islami Gujarat Welcomed Justice Sudhanshu Dhulia Decision on Hijab
یہ بھی پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ کیونکہ حجاب پہننا انتخاب کا معاملہ ہے، جس کا بھارتی قانون نے اختیار دیا ہے۔ ان کی رائے قابل تحسین ہے ہم ان کے فیصلہ کا استقبال کرتے ہیں۔ انہوں نے دستور کے آرٹیکل 15 کے حوالے سے یہ بات بتائی ہے کہ حجاب پہننا یہ پسند کا معاملہ ہے، جماعت اسلامی بھی یہی سمجھتی ہے کہ حجاب پہننا ہماری فریڈم آف چوائس کا معاملہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ملک کی بدقسمتی یہ ہے کہ بہت سارے معاملات کو الیکشن کے ساتھ جوڑ دیا جاتا ہے لیکن سپریم کورٹ نے یہ جو بات کی ہے۔ سدھانشو دھولیا نے جو رائے رکھی ہے یہ بات دستور کے بالکل مطابق ہے اور اسی کے مطابق تمام سرکاروں کو صحیح فیصلے کرتے ہوئے کام کرنا چاہیے۔