ETV Bharat / state

احمد آباد میں اتحاد ملت کانفرنس کا اہتمام - احمد آباد میں اتحاد ملت

Ittehad Millat conference Organized in Ahmedabad احمد آباد میں اتحاد ملت کانفرنس کا اہتمام عمل میں لایا گیا جس میں ممبر آف پارلیمنٹ عبید اللہ خان اعظمی اور شیخ الحدیث مولانا قاری احمد علی فلاحی نے شرکت کی اور قبرستان کے تحفظ اور اوقاف کی حفاظت کے لیے لوگوں میں شعور بیدار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

Ittehad Millat conference Organized in Ahmedabad

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 29, 2023, 5:24 PM IST

احمد آباد میں اتحاد ملت کانفرنس کا اہتمام

احمد آباد: احمد آباد میں موجود چارتوڑا قبرستان تحفظ و صفائی ابھیان کمیٹی کی جانب سے اتحاد ملت کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ احمد آباد کے رکھیال مچھی مارکیٹ علاقہ میں اس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا، جس میں مولانا عبید اللہ خان اعظمی سابق ممبر آف پارلیمنٹ اور مولانا قاری احمد علی فلاحی شیخ الحدیث جامعہ فیض سلیمانی نے شرکت کرکے قبرستان کے تحفظ کے لیے لوگوں کو بیدار کیا۔ اس تعلق سے گومتی پور کے کونسلر اقبال شیخ نے بتایا کہ سرزمین احمد آباد میں ایک عظیم الشان اتحاد ملت کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ہر مسلک فرقہ کے علماء نے شرکت کی اور اپنے نورانی بیان سے مستفیض فرمایا۔

یہ بھی پڑھیں:

Tauqeer Raza on PM Modi: آؤ نریندر مودی کلمہ پڑھ لو، ہم تمہیں بھی اپنے سر پر بٹھائیں گے، مولانا توقیر رضا

اس موقع پر لاکھوں لوگوں نے شرکت کرکے ملی اتحاد و اتفاق کا ثبوت پیش کیا۔ خاص طور سے سابق ممبر آف پارلیمنٹ عبید اللہ خان اعظمی بھی اس موقع پر موجود رہے اور احمد آباد میں موجود چارتوڑا قبرستان میں جس طریقہ سے ناجائز قبضے اور گندگی ہے اسے صفائی مہم کے تحت ہٹانے کے لیے اپیل کی۔ مولانا عبید اللہ خان اعظمی سابق ممبر آف پارلیمنٹ نے کہا کہ اتحاد ملت کانفرنس کے ذریعہ تمام مسلک کے لوگ ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہوئے دیکھ کر کافی خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی الیکشن لوک سبھا الیکشن کے تعلق سے انہوں نے کہا کہ کہ الیکشن ہو یا سلیکشن ہو جو کام کرنے والا ہو اس کا ساتھ دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ان سے پابند عہد کیجیے کہ جو قبرستان کی حفاظت کے لیے ہمارا ساتھ دیں گے ہم ان کو الیکشن میں جتانے کے لیے ان کا سپورٹ کریں گے۔ قبرستان کا مسئلہ کسی کی ذات کا مسئلہ نہیں ہے۔ یہ پوری جماعت کا مسئلہ ہے۔ جماعت کو مل جل کر قبرستان کو خالی کروانے کے لیے ہر طرح کی جدوجہد کرنی چاہیے۔ چاہے وہ انتظامیہ کے ذریعہ دباؤ ڈال کر ہو۔ لوگوں پر ظلم نہیں کرنا ہے بلکہ جو لوگ قبرستان پہ ظلم کر رہے ہیں، اس ظلم سے بچانے سارے لوگوں کو متحد ہو کر ان لوگوں سے آزاد کرانے کا کام کرنا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.