ETV Bharat / state

Backward Muslim Samaj پسماندہ مسلم سماج اتھان سمیتی سنگھ کا تعارفی اجلاس - Backward Muslim Samaj Utthan Samiti in Ahmedabad

احمد آباد کے جوہاپورا علاقے میں موجود بی جے پی کے آفس میں پسماندہ مسلم سماج اتھان سمیتی سنگھ کے تعارفی اجلاس کا اہتمام کیا گیا اور گجرات میں اس کی باڈی تشکیل دی گئی۔ Backward Muslim Samaj Utthan Samiti Sangh in Ahmedabad

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Nov 5, 2022, 11:12 AM IST

احمد آباد: پسماندہ مسلم سماج اتھان سمیتی سنگھ Backward Muslim Samaj Utthan Samiti Sangh کے تعارفی اجلاس اور باڈی تشکیل دینے کے موقع پر پسماندہ مسلم سماج اتھان سمیتی سنگھ کے چیف سربراہ عرفان احمد نے کہا کہ پسماندہ معاشرے کی اخلاقی، فکری، سماجی، ثقافتی، تعلیمی اور روحانی ترقی کی سطح کو بلند کرنے کی کوشش اس تنظیم کے ذریعے کی جائے گی اور ہم گجرات میں بھی اس کی شروعات کر رہے ہیں اور یہاں پر بھی ہم نے اپنے عہدے داروں کی تقرری کی ہے اور اس تنظیم کے ذریعے سے مسلم بچے، خواتین اور کمیونٹی کی ترقی باہمی آہنگی کو فروغ دینے کا کام کریں۔ اس کے ساتھ ہی ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی اور مودی حکومت کی طرف سے چلائی جانے والی فلاحی اسکیموں کو عوام تک پہنچانے کے لیے ہم کام کریں گے۔ Introductory Meeting of Backward Muslim Samaj Utthan Samiti Sangh in Ahmedabad
پسماندہ مسلم سماج اتھان سمیتی سنگھ کا تعارفی اجلاس کا اہتمام

یہ بھی پڑھیں:

وہیں پسماندہ مسلم سماج اتھان سمیتی سنگھ گجرات صدر نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے پسماندہ لوگوں کی ترقی کے لیے یہ تنظیم بنائی ہے ہم وزیر اعظم نریندر مودی کی ان تمام امیدوں اور خواہشوں پر پورا اتریں گے اور پسماندہ لوگوں کی فلاح و بہبود و ترقی کے لیے کام کریں گے اور اس کے لیے مجھے آج گجرات کا صدر بھی بنایا گیا ہے۔ میں اپنی ذمہ داری پوری محنت کے ساتھ نبھاؤں گا۔

16838889
16838889
اس پروگرام میں شرکت کرنے والے شاہ عالم درگاہ کے خادم صوبہ خان پٹھان نے بتایا کہ بکشی پنچ، او بی سی اور پچھڑی ہوئی برادری کی فلاح و بہبودی کے لیے اس تنظیم کو بنایا گیا ہے۔ پچھڑے ہوئے مسلمانوں کو جوڑنے کے لیے یہ تنظیم بنائی گئی ہے۔ عرفان احمد نے مجھے اس میٹنگ میں مدعو کیا تھا یہاں پر ہم نے دعائیں کی کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے یہ بہت اچھا کام کیا ہے اور سب ایک ساتھ مل کر کام کی طرف آگے بڑھیں اور فلاح و بہبود کے لیے کام کریں اور مسلمان پسماندہ لوگوں کی ترقی کی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.