ETV Bharat / state

Gujarat Disturbed Areas Act ڈسٹرب ایریا ایکٹ سے متعلق دانش قریشی سے خصوصی بات چیت

author img

By

Published : Apr 17, 2023, 10:57 AM IST

Updated : Apr 17, 2023, 2:43 PM IST

ریاست گجرات کے سات شہروں میں اشانت دھارا (ڈسٹرب ایریا ایکٹ) نافذ کیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے لوگوں میں کافی تشویش پائی جارہی ہے۔ ڈسٹرب ایریا ایکٹ سے متعلق نمائندہ نے معروف سماجی کارکن دانش قریشی سے بات کی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
ڈسٹرب ایریا ایکٹ سے متعلق دانش قریشی سے خصوصی بات چیت

احمد آباد: ریاست گجرات جو ترقی کا ماڈل کہلاتا ہے اور جس کے شہروں کے کام اور فن نقاشی کو پوری دنیا میں دکھا کر بھارت کی شان بڑھائی جاتی ہے اسی ریاست کے بہت سے شہروں میں اشانت دھارا ( ڈسٹرب ایریا ایکٹ) قانون نافذ ہے۔ آخر یہ ڈسٹرب ایریا ایکٹ کیا ہے اور لوگوں پر اس کے کیا اثرات پڑ رہے ہیں اسی سے متعلق نمائندہ ای ٹی وی بھارت نے سماجی کارکن دانش قریشی سے خاص بات چیت کی۔ دانش قریشی نے بتایا کہ گجرات میں کافی مرتبہ فرقہ وارانہ فسادات ہو چکے ہیں۔ ان حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے سنہ 1991 میں اس وقت کے وزیر اعلی چمن بھائی پٹیل نے کچھ ترمیم کے ساتھ 1991 میں اشانت دھارا ایکٹ نفاذ کیا تھا۔ اس سے پہلے 1986 میں یہ ایکٹ لایا گیا تھا جس سے بعد میں واپس لے لیا گیا تھا۔ یہ ایکٹ ڈسٹرب ایریا ایکٹ ہے جو گجرات کے 7 شہروں میں اب تک نافذ کیا جا چکا ہے۔ جس کے تحت اگر کوئی شخص ایسے شہروں یا علاقوں میں دوکان خرید و فروخت کرتا ہے جہاں اشانت دھارا نافذ ہے تو اسے کلکٹر سے اجازت لینی ہوگی اور کلکٹر کو اس تعلق سے خصوصی اختیارات دیے گئے ہیں جس میں اگر کلکٹر کو شبہ ہے کہ اشانت دھارا ایکٹ کے علاقوں میں کوئی جائیداد منتقل کی گئی ہے تو اسے سوموٹو شکایت درج کرنے اور جائیداد کو مالک کو واپس کرنے کا اختیار حاصل ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس قانون کے تحت کوئی بھی مسلم کسی ہندو علاقے میں گھر، دکان، زمین نہیں لے سکتا یہی قانون ہندوؤں پر بھی لازمی ہے۔اس قانون کے بعد مکان خرید و فروخت کے لیے علاقے تقسیم کر دیے گئے ۔ مسلم علاقوں میں مسلم اور غیر مسلم علاقوں میں غیر مسلم رہ رہے ہیں جس سے قومی ایکتا کی بات کرنے والے قومی اتحاد کو توڑ کر الگ الگ علاقوں میں رہائش پذیر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اشانت دھارا قانون کو واپس لینے کے لیے میں نے گجرات ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔ رکن اسمبلی عمران کھیڑا والا نے بھی پہلی مرتبہ اسمبلی میں اشانت دھارا پر آواز اٹھائی تھی لیکن پانچ سال ہونے کے باوجود بھی یہ معاملہ گجرات ہائی کورٹ میں زیر التوا ہے۔ ہم نے ہائی کورٹ میں مطالبہ کیا تھا کہ اس قانون سے بہت سے نقصانات ہو رہے ہیں اور لوگوں کو بہت سی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس لئے اس قانون کو واپس لیا جائے لیکن قانون واپس لینے کی بجائے گجرات کے 7 اضلاع میں یہ قانون نافذ کردیا گیا۔ جس سے لوگ مزید پریشانی کا شکار ہوئے ہیں۔

Last Updated : Apr 17, 2023, 2:43 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.