ETV Bharat / state

افغانستان میں پھنسے بھارتیوں کو لے کر طیارہ گجرات کے جام نگر پہنچا

author img

By

Published : Aug 17, 2021, 1:56 PM IST

Updated : Aug 17, 2021, 3:59 PM IST

افغانستان سے بھارتی شہریوں کو لے کر جہاز گجرات کے جام نگر پہنچا، جہاں سے ایندھن بھرنے کے بعد دہلی کے لئے روانہ ہوگیا ہے۔

gj_ahd_02_jamanagar pahuncha Afghanistan ka plan_av_7205053
گجرات کے جام نگر میں پہنچے افغانستان میں پھنسے ہندوستانی

افغانستان میں طالبان کے قبضے کے بعد افغانستان میں افراتفری کا ماحول دیکھا جا رہا ہے ایسے میں افغانستان میں پھنسے تقریباً 150 ہندوستانیو‍ں کو ہوائی جہاز کے ذریعے کابل سے گجرات کے جام نگر میں ایئر لفٹ کیا گیا ہے۔

دراصل طالبان نے افغانستان پر قبضہ کر لیا ہے جس کے بعد بھارتی سفارت خانہ اور دیگر کئی منصوبوں پر کام کرنے والے انجینئرز اور ملازمین لے جانے کے لیے ایک بھارتی طیارہ کابل سے روانہ ہوا تھا جو آج صبح تقریباً 11.15 بجے جام نگر ایئر بیس پر پہنچا۔ یہ طیارہ جام نگر میں ایندھن کے لیے اتارا گیا تھا اور یہاں سے ایندھن بھرانے کے بعد یہ طیارہ دہلی کے لیے روانہ کیا گیا۔

افغانستان میں پھنسے بھارتیوں کو لے کر طیارہ گجرات کے جام نگر پہنچا

مزید پڑھیں: طالبان کی سکھوں اور ہندوؤں کو سکیورٹی کی یقین دہانی، ملک نہ چھوڑنے کی اپیل

واضح رہے کہ گزشتہ دو دنوں سے بھارتی حکومت افغانستان میں بسے بھارتیوں کو وہاں سے نکالنے کی کوشش کر رہی ہے۔ جس کے تحت آج ہندوستانیو‍ں کو کابل سے جام نگر ایئر فورس ایئر بیس پر اتارا گیا ہے۔ جہاں گجرات کے وزیر دھرمیندر سنگھ جاڑیجا نے ان مسافروں کا استقبال کرنے پہنچے اور انہوں نے اس مسافروں کی خیریت دریافت کی اور کھانے پینے کی اشیاء کا انتظام بھی کیا۔

Last Updated : Aug 17, 2021, 3:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.