احمدآباد:گجرات کے احمدآباد کے نورنگ پورہ میں واقع بلیک ڈریگن کراٹے اکاڈمی کے تربیت یافتہ کھلاڑیوں نے اوپن انٹرنیشنل کراٹے چیمپئن شپ شری لنکا کے مقابلے میں گزشتہ ماہ حصہ لیا۔ یہ مقابلہ 31 دسمبر کو منعقد ہوا تھا Indian Youth Won Gold Medals In Sri Lanka International Karate Champion
اس مقابلے میں بلیک ڈریگن کراٹے اکاڈمی کے 11 بچے احمدآباد سےشری لنکا گئے تھے۔ اس مقابلے میں بچوں نے شاندار کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے 16 گولڈ میڈل، 2 سلور میڈل، اور 4 برونز میڈل حاصل کئے۔
سری لنکا کی سرزمین پر شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے بچے اب گالے(سری لنکا) سے احمدآباد واپس آ چکے ہیں۔ کراٹے اکاڈمی میں بچوں کی کامیابی پر اکاڈمی میں جیت کا جشن منایا اور خوشی کا اظہار کیا گیا۔
بلیک ڈریگن کراٹے اکاڈمی کے سی ای او اور کوچ شیہان الطاف سید نے کہا کہ اکیڈمی کے بچے کڑی محنت اور پریکٹس کر کے سری لنکا کراٹے مقابلے میں حصہ لیا تھا۔ہر ایک کھلاڑی نے دو الگ الگ ایونٹ میں مقابلہ کیا۔ بچوں نے 16 گولڈ میڈل حاصل کیا جو ہمارے ملک اور ہمارے گجرات کے لئے بہت بڑی بات ہے۔ اکاڈمی کے لئے بہت بڑی کامیابی ملی ہے۔ ہمارے کھلاڑیوں کو ملت اور ملک کا نام روشن کیا ہے۔
اس مقابلے میں حصہ لینے والے تمام گیارہ بچوں نے ای ٹی وی بھارت کی نمائندہ سے بات چیت کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور اپنے تجرے شئیر کئے.
یہ بھی پڑھیں:Udan Children Festival اسٹوڈنٹ اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا گجرات کی جانب سے اڑان چلڈرن فیسٹیول کا اہتمام
واضح رہے کہ شری لنکا میں ہوے اوپن ا انٹرنیشنل کراٹے چیمپئن شپ میں 11 ممالک کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا جن میں سب سے زیادہ گولڈ میڈل بلیک ڈریگن کراٹے اکاڈمی کے کھلاڑیوں نے حاصل کیا ہے.Indian Youth Won Gold Medals In Sri Lanka International Karate Champion