ETV Bharat / state

India vs New Zealand بھارت اور نیوزی لینڈ میچ، میٹرو ٹرین رات ساڑھے بارہ بجے تک چلے گی - Cricket match India and New Zealand in Ahmedabad

احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کرکٹ میچ ہونے والا ہے۔ میچ کے دوران ٹریفک کو کم کرنے کے لیے احمد آباد میٹرو ریل کے اوقات بڑھا دیے گئے ہیں جس کے تحت میٹرو ٹرین رات ساڑھے بارہ بجے تک چلائی جائے گی۔ India vs New Zealand metro train will run 12 30

India vs New Zealand
India vs New Zealand
author img

By

Published : Feb 1, 2023, 7:30 AM IST

احمدآباد: بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کرکٹ میچ ہونے کے سبب ٹریفک کے مسائل پیش آسکتے ہیں۔ اس لیے احمدآباد کے لوگوں کو اور مسافروں عام مقامات پر ٹریفک سے بچنے کے لیے میٹرو میں سوار ہونے کی صلاح دی گئی ہے کیونکہ احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ ہونے والا ہے۔ چنانچہ موٹیرا اسٹیڈیم اور سابرمتی میٹرو اسٹیشن پر چلنے والی میٹرو ساڑھے بارہ بجے تک جاری رہے گی. تاکہ لوگوں کو گھر پہنچنے میں آسانی ہو سکے۔

نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ کے حوالے سے ٹریفک انتظامات کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمۂ ٹریفک جن پتھ روڈ سے اسٹیڈیم تک سڑک دوپہر تین بجے سے بند رہے گی۔ اس لیے ٹریفک پولیس نے شہریوں کو اسٹیڈیم تک پہنچنے کے لیے میٹرو کا استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ یہ انتظام کیا گیا ہے کہ اس کے بعد رات دس بجے میٹرو ٹرین ہر 5 منٹ میں دستیاب ہوگی۔ تاہم تمام میٹرو اسٹیشن بڑھائے گئے اوقات کے دوران میٹرو اسٹیشن پر صرف باہر نکلنے کے لیے کھلا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز 1-1 سے برابر ہونے کے بعد بدھ کو ہونے والے تیسرے اور فیصلہ کن ٹی 20 میچ کے لیے ہندوستان ان کھلاڑیوں کو الیون میں شامل کر سکتا ہے، جنہیں ابھی تک سیریز میں موقع نہیں ملا ہے۔ ہندوستان نے اکانا اسٹیڈیم کی مشکل پچ پر نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ وکٹوں سے جیت درج کی، لیکن اس دوران بیٹنگ سے متعلق کئی خامیاں سامنے آئیں۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 99 رنز کے چھوٹے ہدف کا تعاقب کرنے کے لیے ہندوستان جب اترا تو اوپنر شبھمن گل صرف 11 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ کافی دیر تک جدوجہد کرنے کے بعد ایشان کشن بھی 32 گیندوں پر 19 رنز بنانے کے بعد پویلین کا رخ کیا۔ دونوں سلامی بلے باز زیادہ تر اپنے ٹی 20 کیریئر میں فارمیٹ کے تقاضوں کو پورا کرنے میں معذور نظر آئے ہیں۔ گل نے پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں 15.2 کی اوسط اور 128.81 اسٹرائیک ریٹ سے 76 رنز بنائے ہیں، جب کہ کشن نے 26 میچوں میں 26.08 کی اوسط اور 123.25 کے اسٹرائیک ریٹ سے 652 رنز بنائے ہیں۔

ہندوستان دورہ نیوزی لینڈ کے اختتام سے قبل ایک بار دھماکہ خیز اوپنر پرتھوی شا کو موقع دے سکتا ہے۔ ڈومیسٹک کرکٹ اور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں اپنے کارناموں کے باوجود، شا کو کبھی بھی ٹی 20 انٹرنیشنل میں اپنے جوہر دکھانے کا موقع نہیں ملا۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں واحد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلا، وہاں بھی ان کی بیٹنگ نہیں آئی۔ جہاں پرتھوی شا شبھمن گل کی جگہ اننگ کا آغاز کر سکتے ہیں، وہیں وکٹ کیپر ایشان کے دستانے جیتیش سنگھ کے حوالے کیے جا سکتے ہیں۔ گھریلو ٹی20 میں 147.93 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ رن بنانے والے جیتیش فنشر کے کردار کے لیے ایک اچھا آپشن ہو سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.