ETV Bharat / state

گجرات: کورونا کے متاثرین میں اضافہ

author img

By

Published : Apr 19, 2020, 5:25 PM IST

گجرات میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1604 پہنچ گئی ہے، وہیں کل شام سے اب تک تقریباً 228 کورونا کے نئے کیسز بھی درج کیے جا چکے ہیں۔

کورونا متاثرین میں اضافہ
کورونا متاثرین میں اضافہ

ملک میں لاک ڈاؤن جاری ہونے کے باوجود گجرات میں ہر روز کورونا وائرس کا قہر بڑھتا جارہا ہے، 19 مارچ کو گجرات میں کورونا کا پہلا معاملہ سامنے آیا تھا، لیکن اب ہر روز دوگنی تیزی سے کورونا کے مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے اب گجرات میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر1604 ہو گئی ہے، جبکہ اب تک 58 افراد کی اس وائرس کے سبب موت بھی ہو چکی ہے، کل شام سے اب تک تقریبا 228 کورونا کے نئے کیسس درج بھی کیے جا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے تعلق سے آج ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفئر گجرات کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر جینتی روی نے ایک پریس کانفرنس کے ذریعے کورونا وائرس کے بڑھتے تعداد کی جانکاری دی.اور کہا کہ 'کورونا کے تیزی سے معاملے بڑھ رہے ہیں ہمیں کورونا سے بچنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔

وہیں اس تعلق سے اسٹیٹ کنٹرول روم نے ایک لسٹ بھی جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اب تک گجرات میں 1604 پوزیٹیو کیس درج ہوچکے ہیں، اور کورونا وائرس سے اب تک 58 لوگوں کی موت بھی ہو چکی ہے، احمدآباد، سورت اور بھاونگر ، وڈودرا, جام نگر، پاٹن جیسے شہروں میں کورونا کے سبب اب تک 58 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ گجرات میں نیے 228 پوزیٹیو معاملے اور سامنے آئے ہیں ۔

گجرات کے مختلف شہروں میں کورونا متاثرین کی تعداد مندرجہ ذیل ہیں
احمدآباد میں 1002
سورت میں 220
راجکوٹ 35
وڈودرا 152
گاندھی نگر 17
کچھ 4
بھاونگر 33
مہسانہ 5
گیر سوم ناتھ 2
پوربندر 3
پنچ مہال 9
پاٹن میں 15
چھوٹا ادے پور 7
جام.نگر 1
موربی 1
آنند 28
سابر کانٹھا 1
داہود 2
بھروچ 21
بناس کانٹھا 10
نرمدہ 11
کھیڑا 3
بوٹاد 5
ارولی 1
مہی ساگر 1
کورونا سے اب تک گجرات میں مرنے والوں کی تعداد مندرجہ ذیل ہیں
احمدآباد 29
سورت 8
بھاونگر 4
وڈودرا 7
پنچ مہال 2
جام. نگر 1
پاٹن 1
گاندھی نگر 2
بوٹاد 1
کچھ 1
آنند 1
تاہم اب تک گجرات میں کل 18540 افراد کو کورینٹائن کیا گیا ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.