ETV Bharat / state

CM Patel on Cyclone Biparjoy بپر جوائے طوفان کے پیشِ نظر گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے عوام سے اپیل کی

بپر جوائے طوفان کے پیش نظر گجرات حکومت اور انتظامیہ مختلف طریقوں سے انتظامات کر رہی ہے اور اس سے بچنے کی اپیل بھی کی جا رہی ہے ایسے میں گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے بھی گجرات کی عوام سے ایک اہم اپیل کی ہے۔ Cyclone Biparjoy

Cyclone Biparjoy
Cyclone Biparjoy
author img

By

Published : Jun 14, 2023, 12:53 PM IST

احمدآباد: وزیر اعلیٰ گجرات بھوپیندر پٹیل نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ طوفان بپر جوائے کی ممکنہ تباہی کے پیش نظر ریاست کے ساحلی علاقوں میں سلامتی اور حفاظت کے لیے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے اس پیشگی منصوبہ بندی کی تفصیلات بتائیں جو ریاستی حکومت کی جانب سے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کی رہنمائی میں سمندری طوفان بپر جوائے سے نمٹنے کے لیے بنائی گئی ہیں۔

اس تعلق سے پے در پے ٹینشن کے درمیان سی ایم نے گجرات کے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ زیرو کیجویلٹی اپروچ کے ساتھ ریاستی حکومت نے پیشگی بچاؤ ریلیف بحالی اور انتظامی منصوبہ بندی کو یقینی بنایا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے شہریوں سے یہ بھی اپیل کی ہے کہ وہ ریاستی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے بار بار جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔ خاص طور پر موسلادھار بارش اور تیز ہواؤں کی پیش گوئی کے بعد جہاں تک ممکن ہو گھر میں محفوظ رہیں اور باہر جانے سے گریز کریں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ درختوں کے نیچے ستونوں کے قریب یا پرانے خستہ حال مکانوں میں پناہ لینے سے گریز کریں۔ بجلی کے تاروں، اور برقی آلات کو مت چھوئیں اور بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں۔ وزیر اعلیٰ نے ہر ایک سے درخواست کی ہے کہ وہ ضرورت کے وقت انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور ہدایت پر عمل کرتے ہوئے اپنے اہل خانہ کی حفاظت کو یقینی بنائیں اور دور اندیشی ہی ایسی آفات سے بچنے کا صحیح طریقہ ہے اور ایسے وقت میں ریاستی حکومت سب کی حفاظت کے لیے دن رات کام کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.