ملک کے طول و عرض میں یکے بعد دیگرے مسلم نام کے شہروں کے ناموں کو تبدیل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔اسی سلسلے کی ایک کڑی کے تحت احمد شاہ بادشاہ کے بساے ہوئے شہر احمدآباد شہر کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ بھی کیا جارہا ہے ۔ریاست گجرات کے اسمبلی میں احمد آباد شہر کے نام کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ گجرات میں برسر اقتدار بی جے پی حکومت احمدآباد شہر کا نام تبدیل کر کے کرناوتی کرنے کا دعوٰی کرتے رہی ہے۔
بی جے پی کی پریس نوٹ میں بھی احمدآباد کو کرناوتی لکھ جاری کیا جاتا ہے۔ گجرات میں گزشتہ 27 سالوں سے بی جے پی کی حکومت ہونے کے باوجود اب تک احمدآباد کانام تبدیل نہیں کیا گیا ہے۔ایسے میں یہ معاملہ آج گجرات اسمبلی میں اٹھایا گیا۔اسمبلی کے اندر حکومت کی جانب سے یہ بتایا گیا ہے کہ اب تک احمدآباد شہر کا نام بدل کر کرناوتی کرنے کی تجویز اب تک گجرات حکومت نے مرکزی حکومت کو نہیں بھیجی ہے۔اسمبلی میں احمد آباد شہر کے نام کی تبدیلی کو لے کر پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں حکومت کی جانب سے یہ بات کہی گئی۔
گجرات اسمبلی میں بحث کے دوران احمدآباد شہر کانام تبدیل کرنے کے سوال پر گجرات حکومت نے جواب دیتے ہوے کہا کہ گجرات حکومت نے احمدآباد کا نام بدل کر کرناوتی کرنے کی تجویز مرکزی حکومت کو اب تک نہیں بھیجی گئی ہے۔ اس سے قبل سال 2021 مارچ کے مہینہ میں اسمبلی اجلاس کے دوران رکن اسمبلی ویرجی رحمت نے سوال کیا تھا کہ حکومت نے احمدآباد شہر کا نام تبدیل کرنے کے لیے کیا اقدامات کیے ہیں؟اس وقت کے وزیر اعلی وجے روپانی نے تحریری جواب دیا کہ اس تعلق سے گجرات حکومت کی جانب سے مرکزی حکومت کو کوئی مطالبہ یا تجویز نہیں بھیجی گئی ہے اس کے علاوہ حال ہی میں آر ایس ایس کی طلبہ تنظیم اے بی وی پی نے احمدآباد شہر کا نام بدل کر کرناوتی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
مزید پڑھیں:Aurangabad Name Changed اورنگ آباد نام تبدیلی معاملہ پر حمایت اور مخالفت میں سرگرمیاں عروج پر