ETV Bharat / state

احمدآباد: ہولی بازار پر کورونا وائرس کاخوف، خریداری میں گراوٹ

ریاست گجرات کے شہر احمدآباد کے رائے پور دروازے کے قریب لگنے والے ہولی بازار پر بھی کورونا وائرس کا اثر پڑتا دکھائی دے رہا ہے۔ یہاں کی دوکانیں رنگ برنگی پچکاریوں سے بھری ہیں لیکن خریدنے والا کوئی نہیں ہے۔ خریداری میں کافی گراوٹ دیکھنے کو مل رہی ہیں۔

ہولی بازار پر پڑا کورونا وائرس کا اثر
ہولی بازار پر پڑا کورونا وائرس کا اثر
author img

By

Published : Mar 7, 2020, 11:55 PM IST

جس تیزی سے کورونا وائرس کا اثر لوگوں پر پڑ رہا ہے اسی طرح اب کورونا وائرس سے بازار بھی متاثر ہوتے نظر آرہے ہیں۔ ہولی کا تہوار گجرات میں بڑے ہی الگ انداز میں منایا جاتا ہے لیکن کورونا وائرس نے لوگوں کی رنگت ہی چھین لی ہے۔ بات کریں ہولی پر لگائے جانے والے بازاروں کی، تو وہاں رنگ برنگی پچکاری خریدنے کے لیے خریدار نظر نہیں آرہے ہیں۔

ہولی بازار پر پڑا کورونا وائرس کا اثر
ہولی بازار پر پڑا کورونا وائرس کا اثر

ایسے میں احمدآباد کے رائے پور دروازہ کے قریب لگنے والا ہولی بازار بے حد خالی خالی نظر آرہا ہے۔ دوکانیں تو طرح طرح کے رنگ برنگی پچکاریوں سے بھری ہیں لیکن خریدنے والا کوئی نہیں ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے پورے بازار میں ہولی کی خریداری نہیں ہے۔ بازاروں کی رونق غائب ہے۔ لوگ بازاروں میں جانے سے ڈر رہے ہیں۔

بازار احمدآباد میں ہولی بازار پر پڑا کورونا وائرس کا اثر، خریداری میں گراوٹ

چین سے آنے والے کھلونے، پچکاری گھڑے، رنگ، پینٹ مارکیٹ میں آنا بند ہو گیے ہیں اور لوگ چائنیز چیزیں کھانے اور خریدنے سے پوری طرح پرہیز کر رہے ہیں۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس لاکھوں روپے کا مال ہولی کے لیے رکھا ہے لیکن مشکل سے لوگ اسے خریدنے آرہے ہیں۔ بازار میں مندی کا ماحول چھایا ہے۔ لوگوں کی بھیڑ ذرا بھی نظر نہیں آرہی ہے۔

ہولی بازار پر پڑا کورونا وائرس کا اثر
ہولی بازار پر پڑا کورونا وائرس کا اثر

چائنیز پچکاری کے بجائے میڈ ان انڈیا کے سامان ہی فروخت کیے جارہے ہیں اور اس کی قیمتیں بھی بہت زیادہ ہیں۔

وہیں خریداروں کا کہنا ہے کہ ہم اپنی حفاظت کے لیے اور کورونا وائرس سے ڈر کر بازار میں آنے سے پرہیز کر رہے ہیں۔ لیکن بچوں کی ضد کے سبب چھوٹی موٹی پچکاری اور تھوڑے بہت رنگ خرید رہے ہیں۔ کیونکہ مہنگائی بھی بہت ہے۔ دوگنا داموں پر رنگ مل رہے ہیں۔ اس لیے ہماری اس برس کی ہولی پھیکی پھیکی رہے گی۔

خریداروں کا مزید کہنا ہے کہ کورونا وائرس نے ہولی کی رنگت چھین لی، ایسے میں اب دیکھنا یہ ہے کہ کورونا وائرس سے راحت کب ملتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.