ETV Bharat / state

احمدآباد کے تاریخی بازاروں میں بھارت بند کا اثر - احمدآباد کے بھدر بازار

زرعی قوانین کے خلاف آج کسان تنظیموں کی جانب سے بھارت بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ جس کی متعدد سیاسی جماعتوں اور تنظیموں نے حمایت کی۔

impact-of-bharat-bandh-in-ahmedabad
احمدآباد کے تاریخی بازاروں میں بھارت بند کا اثر
author img

By

Published : Dec 8, 2020, 7:57 PM IST

ریاست گجرات کے احمدآباد کے تاریخی بازار بھدر قلعہ اور تین دروازہ کے بازاروں میں بھی بند کا اثر دیکھنے ملا۔ یہاں موجود زیادہ تر کاروباریوں نے بھارت بند کی حمایت کرتے ہوئے اپنی دکانیں بند رکھیں۔

احمدآباد کے تاریخی بازاروں میں بھارت بند کا اثر

اس تعلق سے سماجی کارکن الیاس قریشی نے کہا کہ کسانوں کے خلاف جو نیا قانون بنایا گیا ہے۔ ہم اس کی شدید مخالفت کرتے ہیں۔ اور بھارت بند کے کال کی حمایت کرتے ہیں۔ اس لیے احمدآباد کے بھدر بازار اور آس پاس کے تمام بازاروں کی زیادہ تر دکانیں آج بند رہی۔

بھارت بند کی حمایت کرتے ہوئے ایک تاجر زاہد شیخ کا کہنا ہے۔ کہ زرعی قوانین کسانوں کو تباہ کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ جس کے خلاف آج بھارت بند کا اعلان کیا گیا۔ اسی کے تحت احمدآباد کے تاجروں نے بھی اپنی اپنی دکانیں اور کاروبار کو بند رکھا۔ خاص طور سے بھدر بازار میں سناٹا نظر آیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.