ETV Bharat / state

گجرات میں آئندہ تین روز تک شدید بارش کا امکان - بارش کی وجہ سے صورتحال مزید خراب

محکمۂ موسمیات کے مطابق راجکوٹ سمیت سوراشٹر بھر میں بہت زیادہ بارش ہونے کا امکان ہے۔ راجکوٹ سٹی ڈسٹرکٹ میں کل رات سے مسلسل بارش ہو رہی ہے۔ بارش کے پیش نظر این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیم کو ریاست بھر میں الرٹ کر دیا گیا ہے۔

گجرات میں آئندہ تین روز تک شدید بارش کا امکان

author img

By

Published : Sep 13, 2021, 7:45 PM IST

ریاست گجرات کے بیشتر علاقوں میں کئی دنوں سے مسلسل بارش جاری ہے۔ کئی اضلاع میں موسلادھار بارش کی وجہ سے صورتحال مزید خراب ہوگئی ہے۔ محکمۂ موسمیات نے آئندہ تین روز تک شدید بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق راجکوٹ سمیت سوراشٹر بھر میں بہت زیادہ بارش ہونے کا امکان ہے۔ راجکوٹ سٹی ڈسٹرکٹ میں کل رات سے مسلسل بارش ہورہی ہے۔ راجکوٹ میں آج دوپہر تک بارش ہوئی ہے۔ بارش کی وجہ سے ضلع کے 25 میں سے 6 ڈیم زیر آب ہو گئے ہیں۔

گجرات میں آئندہ تین روز تک شدید بارش کا امکان
گجرات میں آئندہ تین روز تک شدید بارش کا امکان

اس تعلق سے محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ گجرات میں آئندہ 3 روز شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔ جس کے پیش نظر این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیم کو ریاست بھر میں الرٹ کر دیا گیا ہے۔ وہیں سوراشٹر کے جوناگڑھ، گیر سومناتھ اور امریلی سمیت وسطی گجرات میں اگلے دو دنوں تک شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے بعد این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف ٹیموں کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ یہی نہیں بھاری بارش کی وجہ سے این ڈی آر ایف کی 9 ٹیم سوراشٹر میں تعینات کی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ مزید پانچ این ڈی آر ایف کی ٹیموں کو سوراشٹر بھیجا جائے گا۔ وہیں جام نگر میں 2 ٹیم، جوناگڑھ میں ایک ٹیم، راج کوٹ اور امریلی میں ایک ٹیم، بوٹاد، پور بندر، گیر سومناتھ میں بھی ایک ایک ٹیم تعینات کی گئی ہے۔ این ڈی آر ایف کی ایک ٹیم بھاونگر میں تعینات کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق مرکزی وزیر آسکر فرنانڈیز کا انتقال

واضح رہے کہ گجرات میں اب تک سیزن کی 64. 44 فیصد بارش ہو چکی ہے۔ زون کے لحاظ سے شمالی گجرات میں 54.45 فیصد، وسطی گجرات میں 55. 92 فیصد اور سوراشٹر میں 68.74 فیصد اور کچھ میں 66. 13 فیصد بارش ہو چکی ہے جب کہ جنوبی گجرات میں سب سے زیادہ 64. 44 فیصد بارش ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.