احمدآباد:ریاست گجرات کے احمدآباد کے مہشانہ میں مسجد ون موومنٹ نے رحمت اللعالمین مہم کے تحت ماہ ربیع الاول میں پاکی صافی کے سلسلے میں ایمان ریلی کا انعقاد کیا جس میں مقامی باشندوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔مقامی باشندوں نے کہاکہ معاشرے میں اس طرح کی ریلی کی سخت ضرورت ہے۔
اس سلسلے میں کوثر علی سید انچارج، آل انڈیا مسلم ڈیولپمنٹ کونسل نے بتایا کہ ربیع الاول کے مہینے میں مسجد ون موومنٹ کی جانب سے رحمت اللعالمین رحمت سب کے لیے مہم چلائی جا رہی ہے۔ جس میں لوگوں کو اللہ کے رسول ﷺ کی سنت پر عمل درآمد سے آگاہ کرنے کے لیے تخلیقی پروگرام کیے جا رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں گجرات کے مہسانہ میں پاکی صفائی آدھے ایمان کے موضوع پر سیٹو فیملی اور مدرسہ کے بچوں کے ساتھ ایک کامیاب ایمان ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
سیٹو پریوار کی صدر آیتا بین پٹیل نے تمام شرکاء، کارکنوں اور حامیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ "ہماری تنظیم کو اس صفائی مہم کی سربراہی کرنے پر فخر ہے، اور کمیونٹی کے زبردست ردعمل سے عاجز ہے۔ ہمارا ماننا ہے کہ صاف ستھرا ماحول ایک مشترکہ ذمہ داری ہے اور ہم مل کر اسے بنا سکتے ہیں۔ ایک دیرپا اثر ہم کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Free Unani Medical Camp گجرات میں پہلی بار مفت یونانی میڈیکل کیمپ
تقریبا ڈیڑھ سو بچوں کے ساتھ ساتھ مولانا محمد، مولانا مجید، مولانا اعجاز، عمران بھائی، اور سیٹو فیملی کے ٹرسٹیز نے مہسانہ کے مکینوں کو صفائی ستھرائی کی اہمیت اور شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے فوائد کے بارے میں پمفلٹ دیئے۔