ETV Bharat / state

احمدآباد کے مسلمانوں سے امام کی اپیل - گجرات نیوز

لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملک بھر کی مساجد کے دروازے بند ہیں۔رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع ہوگیا ہے۔ ایسے میں احمد آباد کے حسن شہید درگاہ کے پیش امام عبد القادرنے فرزندان توحید سے مغفرت کے عشرے میں زیادہ سے زیادہ عبادت کرنے کی تلقین کی۔

حسن شہید درگاہ کے پیش امام عبد القادر
حسن شہید درگاہ کے پیش امام عبد القادر
author img

By

Published : May 14, 2020, 3:37 PM IST

رمضان کا مبارک مہینہ چل رہا ہے، پہلی بار رمضان کے اس مقدس ماہ میں مساجد میں نماز ادا نہیں کی جارہی ہے، کیونکہ کورونا وائرس کی وجہ سے مسجد کے دروازے بند کر دیئے گئے اور ملک میں لاک ڈوان نافذ کردیا گیا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

ایسے میں احمد آباد کے حسن شہید درگاہ کے پیش امام عبد القادر نے رمضان المبارک کے آخری عشرے کی فضیلت بتائی اور لوگوں سے اس عشرے میں زیادہ سے زیادہ عبادت کرنے کی تلقین کی۔۔

امام مولانا عبدالقادر نےکہا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ رمضان کے تین عشرے ہیں، رمضان کا پہلا عشرہ رحمت دوسرا مغفرت اور تیسرا نجات جہنم ہے۔

اانہوں نے کہا کہ تیسرے عشرہ شروع ہوگیا ہے لہٰذا مسلمانوں کو چاہیے کہ اس عشرے میں زیادہ سے زیادہ عبادت کرے اور کثرت سے توبہ واستغفار کرے تاکہ جہنم سے نجات مل سکے۔

انہوں نے لوگوں سے اپیل کہ کہ دنیا میں پھیلی کورونا وائرس جیسے مہلک بیماری سے نجات پانے کے لیے خصوصی دعا کا اہتمام کریں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاک ڈاؤن پر لوگوں کو عمل کرنا چاہیے اور ہمارے نبی کریم خود فرماتے ہیں کہ ایسے مہلک بیماری میں جو بندہ جہاں ہوں وہیں رہے، دوسری جگہ کا سفر نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران نوجوانوں کو چاہئے کہ اپنے گھروں میں نماز پڑھیں اور کثرت توبہ استغفار کریں، گھر سے باہر نہ نکلے۔

رمضان کا آخری عشرہ ہے دعا کریں کہ رمضان کے صدقے میں اللہ تعالی ایسے مہلک بیماری کو دور فرما دے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.