ETV Bharat / state

Hybrid Hearing System گجرات ہائی کورٹ میں ہائی بریڈ ہیئرنگ کی شروعات - ٹیکنالوجی کا مزید استعمال

گجرات ہائی کورٹ نے بھی ایک اہم فیصلہ لیا ہے جس کے تحت پائلٹ پروجیکٹ کے ایک حصے کے طور پر ہائی بریڈ ہیئرنگ کی شروعات کی گئی ہے۔

گجرات ہائی کورٹ میں ہائی بریڈ  ہیئرنگ کی شروعات

author img

By

Published : Jun 14, 2023, 5:00 PM IST

احمدآباد:کورونا وائرس کے دوران آن لائن ایجوکیشن اور بات چیت کا دور شروع ہوا تھا۔اس سلسلے میں اس ٹیکنالوجی کا مزید استعمال کرتے ہوئے گجرات ہائی کورٹ نے بھی ایک اہم فیصلہ لیا ہے جس کے تحت پائلٹ پروجیکٹ کے ایک حصے کے طور پر ہائی بریڈ ہیئرنگ کی شروعات کی گئی ہے۔

ہائی بریڈ ہئیرنگ کا مطلب ہے کہ جو وکلا ہائی کورٹ کے سامنے سماعت میں شرکت نہیں کر سکتے ہیں۔ وہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ آن لائن کیس میں پیش ہوسکیں گے۔ فریق مخالف جو کہ اس میں موجود ہے اسے بھی ہائی کورٹ سنے گی۔ فی الحال اس طرح سے سماعت ہفتے میں صرف ایک دن یعنی جمعرات کو ہی ہوگی۔

شروعات میں ہائی کورٹ کے ایکٹنگ چیف جسٹس اے جے دیسائی کی بینچ اور جسٹس وپل پنچولی کی بنچ کے سامنے ہائی بریڈ سماعت ہوگی۔ ابھی ہائی بریڈ سماعت کا انتخاب کرنے والے وکلا کو صبح دس بجے سے پہلے اس بارے میں باضابطہ طور پر اطلاع دینی ہوگی۔ اس کے علاوہ ان وکلا کو اس حوالے سے آن لائن ماڈیول کے ذریعے رجسٹری کو آگاہ کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:Gujarat High Court پہلی جماعت میں داخلہ کی عمر چھ سال کے معاملے پر گجرات ہائی کورٹ میں سماعت

واضح رہے کہ ہائی کورٹ اس وقت معمول کے مطابق براہ راست سماعت کر رہی ہے اور یوٹیوب پر بھی اسے ٹیلی کاسٹ کیا جا رہا ہے۔ اس صورتحال میں ہائی کورٹ کی جانب سے ہائی بریڈ سماعت کا نیا تجربہ عمل میں لایا جا رہا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ کورونا کے دور میں ہائی کورٹ نے تمام مقدمات کی آن لائن سماعت شروع کی اور ملک میں ٹیکنالوجی کے استعمال کے لئے ایک مثال قائم کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.