ETV Bharat / state

مودی، شاہ کی جوڑی پر کس طرح انحصار کریں: کانگریس

کانگریس نے کہا ہے کہ 'وزیر اعظم نریندر مودی کے آبائی صوبہ گجرات اور وزیر داخلہ امت شاہ کے پارلیمانی حلقہ احمد آباد میں کورونا کی پوزیشن سب سے بدتر ہے اور اگر اس وبا کے خلاف جنگ چھیڑنے والے ان دونوں بااثر لوگوں کے آبائی علاقے کی یہ صورت حال ہے تو عوام کس طرح ان پر انحصار کریں گے کہ وہ ملک کو اس تباہ کن بیماری سے نجات دلا سکتے ہیں۔

مودی، شاہ کی جوڑی پر کس طرح انحصار کریں: کانگریس
مودی، شاہ کی جوڑی پر کس طرح انحصار کریں: کانگریس
author img

By

Published : May 25, 2020, 3:35 PM IST

کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے اتوار کو پریس کانفرنس میں کہا کہ 'مودی شاہ کی جوڑی ملک کو اس وبا سے بچانے کے لیے اس بات پر یقین کر رہی ہے لیکن یہ دو بڑے لیڈر اپنی ریاست کو سنبھالنے کے ہی قابل نہیں ثابت ہو رہے ہیں۔ احمد آباد تو شاہ کا پارلیمانی حلقہ ہے لیکن اس اہم پارلیمانی حلقہ میں کورونا سب سے بڑی مصیبت بن گیا ہے۔ اسے لے کر گجرات ہائی کورٹ نے جو تبصرہ کیا ہے وہ بہت چونکانے والا ہے اور انہوں نے عدالت سے اس طرح کی پھٹکار کم ہی سنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'گجرات ہائی کورٹ کی بینچ نے ہفتہ کو گجرات حکومت کے احمد آباد میں کورونا کی پوزیشن کو لے کر جو لفظ کہے ہیں وہ ناقابل بیان ہیں اور ان کو سن کر لگتا ہے کہ سچ میں گجرات میں جنگل راج چل رہا ہے۔ سنگھوی نے کہا کہ 'عدالت نے اپنے 143 صفحے کے حکم میں کہا ہے کہ گجرات کا احمد آباد شہر کورونا وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں وینٹی لیٹر، آئی سی یو اور پی پی ای کٹ کی شدید کمی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ 'عدالت نے احمد آباد کے سول ہسپتال کو لے کر زیادہ ہی تیکھا تبصرہ کیا اور کہا ہے کہ اس ہسپتال کی حالت بہت خراب ہے جبکہ یہ شہر کا اہم ہسپتال ہے۔ احمدآباد میں کورونا کے سبب سے جو موت ہو رہی ہیں ان میں 62 فیصد معاملے اسی ہسپتال کے ہیں جبکہ کورونا وائرس سے متاثر لوگ پورے گجرات کے مقابلے میں 85 فیصد اسی شہر میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'عدالت کے تبصرے میں کہا گیا ہے 'کورونا کو لے کر مکمل طور پر غفلت برتی جارہی ہے اور کسی کا کہیں کوئی کنٹرول ہی نظر نہیں آتا ہے۔ وزیر صحت شاید کبھی اس ہسپتال میں جھانکنے تک نہیں گئے ہوں گے جس سے سول ہسپتال کی حالت تہ خانے سے بھی بدتر ہوگئی ہے'۔

ابھیشیک منو نے کہا کہ 'عدالت نے نجی ہسپتالوں کو ٹیسٹ کرنے کی اجازت نہیں ہونے کا بھی نوٹس لیا ہے اور اس پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔ سنگھوی نے کہا کہ 'دہلی سمیت کئی علاقوں میں نجی ہسپتالوں کو رونا جانچ کی اجازت ہے لیکن حیرت کی بات ہے کہ گجرات حکومت نے یہ سہولت نہیں دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.