ETV Bharat / state

سرحد کے انچ۔ انچ زمین کی حفاظت کرنا مودی حکومت کی ذمہ داری: امت شاہ

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ گجرات کے دورے پر ہیں۔ اس دوران انہوں نے کچھ کے رڑ میں ٹینٹ سٹی میں سرحدی علاقہ 'وکاس اتسو 2020' کی تقریب کا افتتاح کیا۔ امت شاہ نے دھوردا کے پاس گاؤں کے پردھانوں اور دیگر معزز لوگوں کو خطاب کیا۔

home minister amit shah visit kutch gujarat
امت شاہ
author img

By

Published : Nov 12, 2020, 5:26 PM IST

اس دوران انہوں نے کہا کہ مودی حکومت اپنی پہلی ذمہ داری مانتی ہے کہ سرحدوں کو ایسا بنائیں کی پرندہ بھی پر نہیں مار سکے۔ ہر سرحد کی انچ۔ انچ کی حفاظت کریں۔

دیکھیں ویڈیو

شاہ نے کہا کہ آج سے سیمانت وکاس اتسو شروع ہوا ہے۔ جس کا مقصد سرحد کے قریبی گاؤں میں رہنے والے لوگوں تک طبی، تعلیم اور روزگار مہیا کرانا ہے۔ لوگوں کو ترقی کے اہم دھارے سے جوڑنا ہے۔ بین الاقوامی سرحد سے قریب آباد گاؤں کے لوگوں کو نیشنل سکیورٹی کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اس اتسو کا اہم مقصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلےدراندازی ہوتی تھی، حملے ہوتے تھے مگر کوئی سخت ردعمل نہیں بلکہ ڈپلومیٹک بیان ہی آتے تھے، لیکن آج یہ حالات ہیں کہ ملک کا ہر ایک جوان دنیا کی سب سے بڑی طاقت کے ساتھ آنکھ میں آنکھ ڈال کر ان کو جواب دے سکتا ہے اور دے بھی رہا ہے۔

جنہوں نے ایسی حماقت کی چاہیں وہ کشمیر میں یا پلوامہ کی، بی جے پی حکومت نے انہیں بھی سخت جواب دیا ہے۔ مودی سرکار نے سرجیکل اسٹرائیک اور ایئر اسٹرائیک کر گھر میں داخل ہوکر معقول جواب دیا ہے۔

مزید پڑھیں:

پاکستان، صحافیوں کے لیے خطرناک ممالک میں سے ایک: رپورٹ

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ سرحدوں کی حفاظت کرنے کے لیے سرحدوں سے نقل مکانی بھی روکنا ہوگا۔ اتراکھنڈ کی پہاڑیوں، جموں کے بارڈر، شمال مشرق کی سرحدوں، بھج۔ بناس کانٹا اور پاٹن کی سرحد کے گاؤں سے نقل مکانی نہیں ہونی چاہیئے۔ نقل مکانی کو روکنے کے لئے سرحدوں پر واقع گاؤں کی ترقی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.