ETV Bharat / state

Rath Yatra احمدآباد میں 146 ویں رتھ یاترا کی شروعات - بھگوان جگن ناتھ ہر سال اشاڑی بیج

احمدآباد کے جمال پور میں موجود جگن ناتھ مندر سے بھگوان جگن ناتھ کی 146 ویں رتھ یاترا شروعات ہوئی۔گزشتہ 146 سالوں سے رتھ یاترا دھوم دھام سے نکالی جاتی ہے

احمدآباد میں 146 ویں رتھ یاترا کی شروعات

author img

By

Published : Jun 20, 2023, 12:58 PM IST

احمدآباد میں 146 ویں رتھ یاترا کی شروعات

احمدآباد:ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح گجرات میں بھی ریتھ یاترا کا انعقاد کیا گیا۔ بھگوان جگن ناتھ ہر سال اشاڑی بیج کو اپنی بہن سبھدرا اور بھائی بلرام کے ساتھ شہر کی یاترا کرتے ہیں ۔اس موقع پر قومی اتحاد کی انوکھی جھلک بھی دیکھنے ملی۔ دراصل احمدآباد کی رتھ یاترا ملک کی دوسری سب دے بڑی رتھ یاترا ہے۔ اس رتھ یاترا میں اس سال 18 ہاتھی 101 ٹرک،30 اکھاڑا،18 بھجن منڈلی،3 بینڈ باجا والے شامل رہے۔اس کے علاوہ اس رتھ یاترا میں سادھو سنت اور بھگتوں کے ساتھ ایک ہزار سے 1200 جتنے خلاصی شامل ہوئے۔اس رتھ یاترا میں 30000 کلو مگ، 500 کلو جامن، 500 کلو آم،400 کلو کھیرا، اور انار کا پرساد دیا جاے گا۔

رتھ یاترا کا افتتاح وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل نے کیا صبح 4 بجے منگل آرتی میں شامل ہو کر صبح رتھ یاترا کو کی شروعات کی۔اس موقع پر جمال پورا ،کھاڑیہ ،میونسپل کارپوریشن اور مختلف راستوں پر مسلم برادری کے لوگوں نے رتھ یاترا کا استقبال کیا اور مہنت دلت داس جی کو پھولوں کا ہار پہنا کر مباکباد دی۔اس کے ساتھ ہی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی کچھی زبان میں ٹویٹ کر کے کچھی لوگوں کو نئے سال کی مبارکباد پیش کی ۔

یہ بھی پڑھیں:Rauf Bengali Presented A Silver Chariot To Mahant: روف بنگالی نے مہنت کو چاندی کا رتھ تحفے میں دیا

اس کے علاوہ رتھ یاترا پر باز نظر رکھنے کے لئے 3d میپنگ کی جا رہی ہے اور 26 ہزار سے زائد پولس اہل کاروں کو اسٹینڈ باے رکھا گیا ہے۔ تاہم حساس علاقوں میں سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.