ETV Bharat / state

احمدآباد: پسماندہ طبقہ کے طلبہ کے لیے ہائی ٹیک اسکولز - سرخیز

خستہ حال سرکاری اسکولوں کے بارے میں آپ واقف ہونگے لیکن ان اسکولوں کو جدید خطوط پر آراستہ کرنا شاید ہی سنا ہوگا، گجرات کے ضلع احمدآباد میں 10 ایسے اسکول تعمیر ہونے جارہے ہیں جنہیں دیکھ کر لوگ حیران رہ جائیں گے۔

ہائی ٹیک اسکولز تعمیر کرنے کا منصوبہ
author img

By

Published : Aug 10, 2019, 3:38 PM IST

احمدآباد میونسپل اسکول بورڈ نےجلد ہی ہائی ٹیک(جدید سہولیات سے آراستہ) اسکولز تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

موجودہ دور سائنس و ٹیکنالوجی کا دور ہے اب ہر کام ٹیکنالوجی کے سبب تیزی سے ہونے لگا ہے۔ لیکن یہ ٹیکنالوجی عام طور دولتمند لوگوں کو دستیاب ہوتی ہے ۔ایسے میں پسماندہ طبقات کے طلبا و طالبات کو اس ٹیکنالوجی کا فائدہ پہنچانے کی غرض سے احمدآباد میونسپل اسکول بورڈ نے ہائی ٹیک اسکول قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس تعلق سے احمدآباد میونسپل کارپوریشن ،نگر پراتھمک شکشن سمیتی کے چیئرمین دھیریندر سنگھ تومر نے بتایا کہ احمدآباد میونسپل کارپوریشن کے زیر اہتمام چلنے والی پہلی تا 8ویں جماعت تک کے پرائمری اسکول نئے طرز پر بنائے جائیں گے۔

ان اسکولوں کو متعارف کرنے کا ایک مقصد یہ ہے کہ نجی اسکولوں کی طرف سے طلبا و والدین کا استحصال بند ہو سکے۔احمدآباد میں 10 ہائی ٹیک اسکولز ایسے ہونگے جس میں خاص طور سے جدید سہولیات سے آراستہ عمارت ہو نے کے ساتھ ساتھ اس میں سویمنگ پول، کھیل کود کا میدان اور ہر طرح کی کھیلوں کی سہولیات ہوں گی۔

ہائی ٹیک اسکولز تعمیر کرنے کا منصوبہ

ان اسکولوں کو ای لائبریری، سائنسی تجربہ گاہ، کمپیوٹر لیب سمیت کئی اقسام کی ٹیکنالوجی سے بھی لیس کیا جائے گا۔

اس تعلق سے احمدآباد میونسپل اسکول بورڈ کے رکن الیاس قریشی نے مطالبہ کیا ہے کہ احمدآباد کے سرخیر علاقے میں بڑی تعداد میں غریب مسلم آباد ہیں اور وہاں اسکول بنانے کی جگہ بھی موجود ہے اس لیے مقامی لوگ چاہتے ہیں کہ یہ ہائی ٹیک اسکول سرخیز میں بھی تعیمر کیا جائے تاکہ غریب طلبا و مسلم برادری کے لوگوں کو بھی اس سے فائدہ حاصل ہوسکے۔

ای ٹی وی بھارت کو اس تعلق سے احمدآباد میونسپل کارپوریشن ،نگر پراتھمک شکشن سمیتی کے چیئرمین دھیریندر سنگھ تومر نے بتایا کہ' ان سے سرخیز میں ہائی ٹیک اسکول تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے

دھیریندر سنگھ کا مزید کہنا ہے کہ سبھی جگہوں کا سروے کرکے انتظامیہ کو جہاں صحیح لگے گا وہاں بنا ذات و تفریق کے اسکول تعمیر کیا جائیگا۔

انھوں نے یہ بھی کہا ہے کہ سرخیز میں اگر کارپوریشن کو زمین دستیاب ہوگی تو ضرور وہاں اسکول تعمیر کرنے کی جانب قدم اٹھایا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.