ETV Bharat / state

Six Arrested With Heroin In Gujarat coast کچھ میں پاکستانی کشتی سے 350 کروڑ روپے کی ہیروئن کے ساتھ 6 گرفتار

author img

By

Published : Oct 8, 2022, 5:30 PM IST

کچھ میں بھارتی کوسٹ گارڈ نے پاکستانی کشتی سے 350 کروڑ روپے کی ہیروئن کے ساتھ 6 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ آئی سی جی نے بتایا کہ انہیں ایک پاکستانی کشتی کے بارے میں اطلاع ملی تھی جس کے بعد آج صبح پاکستانی کشتی الصقر پر سوار چھ افراد کو 350 کروڑ روپے کی ہیروئن کے ساتھ پکڑا گیا۔Six Arrested With Heroin In Gujarat coast

Etv Bharat
Etv Bharat

بھج: بھارتی کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) نے اے ٹی ایس گجرات کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ضلع کچھ کے جکھو کے نزدیک بین الاقوامی سمندری حدود کے پاس سے ایک پاکستانی کشتی سے 350 کروڑ روپے کی ہیروئن کے ساتھ چھ افراد کو گرفتار کیا ہے۔Six Arrested With Heroin In Gujarat coast

آئی سی جی نے ہفتے کے روز ٹویٹ کیا کہ ہندوستانی کوسٹ گارڈ نے اے ٹی ایس گجرات کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایک پاکستانی کشتی پر سوار چھ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 50 کلو ہیروئن بھی برآمد کی ہے، جس کی کل مالیت تقریباً 350 کروڑ روپے بتائی جارہی ہے۔

آئی سی جی نے بتایا کہ انہیں ایک پاکستانی کشتی کے بارے میں اطلاع ملی تھی جس کے بعد آج صبح پاکستانی کشتی الصقر پر سوار چھ افراد کو 350 کروڑ روپے کی ہیروئن کے ساتھ پکڑا گیا۔ پاکستانی کشتی اور اس میں سوار افراد کو انٹرنیشنل میری ٹائم باؤنڈری لائن (آئی ایم بی ایل) کے نزدیک سے پکڑا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ مزید تفتیش کے لیے کشتی کو جکھو لایا جا رہا ہے۔ گزشتہ ایک سال میں اے ٹی ایس کے ساتھ آئی سی جی کی یہ چھٹی کارروائی ہے۔ ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل 14 ستمبر کو ایک پاکستانی کشتی سے تقریباً 200 کروڑ روپے کی 40 کلو ہیروئن پکڑی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Two Myanmar Citizens Arrestedمیانمار کے دو شہری سونے کے ساتھ گرفتار

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.