ETV Bharat / state

احمدآباد میں بارش کی پیشنگوئی - بارش ہونے کا امکان

محکمہ موسمیات کےمطابق گجرات میں چار،پانچ اور چھے اگست کو موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے۔

احمدآباد میں بارش کی پیشنگوئی
احمدآباد میں بارش کی پیشنگوئی
author img

By

Published : Aug 3, 2020, 9:49 PM IST

گجرات کے بیشتر شہروں میں گزشتہ کئی دنوں سے بارش ہورہی ہے، لیکن احمدآباد میں کچھ دنوں سے بارش نہیں ہے۔ ایسے می‍ں ایک بار پھر محکمہ موسمیات نے 4 سے 6 اگست کے درمیان شدید بارش ہونے کی پیشنگوئی کی ہے۔

احمدآباد میں کئی دنوں سے لوگ بارش کا ماحول دیکھنے کے لیے بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں کیونکہ گجرات میں گرمی بڑھ گئی ہے۔ گرمی سے بھی لوگ پریشان حال نظر آئے۔ ایسے میں راحت کی بات یہ ہے کہ میں محکمہ موسمیات نے احمدآباد سمیت گجرات بھر میں موسلادھار بارش ہونے کی پیشنگوئی کی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق سائیکلونک سرکیولیشن اور لا پریشر جیسے دونوں سسٹم موسم بننے کی وجہ سے گجرات میں بارش ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے اس تعلق سے بتایا ہے کہ گجرات میں 4،5اور 6 اگست کو موسلا دھار بارش ہونے کا امکان ہے۔جس کے تحت چار سے چھ اگست تک ولساڑ، نوساری، بھروچ، سورت، امریلی بہاولنگر، گیر سومناتھ بناس کانٹھا، پاٹن، احمدآباد، آنند، ڈانگ تاپی، کھیڑا، پور بندر جوناگڑھ وغیرہ میں شدید بارش ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:گجرات میں کورونا سے مزید 1101 افراد متاثر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.