ETV Bharat / state

Cleaning of Crematorium گجراتہائی کورٹ نے شمشان گھاٹ و قبرستانوں کی صفائی کا حکم دیا - گجرات ہائی کورٹ کی ریاستی حکومت کو ہدایت

احمدآباد میونسپل کارپوریشن کے زیر انتظام شمشان گھاٹ اور قبرستان میں صاف صفائی کے سلسلے میں جاری کردہ ورک آرڈر کے خلاف دائر درخواست پر گجرات ہائی کورٹ کے میں سماعت ہوئی۔Gujarat High Court's direction to the state government

ہائی کورٹ کی ہدایت
ہائی کورٹ کی ہدایت
author img

By

Published : Oct 8, 2022, 12:28 PM IST

ریاست گجرات کے شہر احمدآباد میں موجود شمشان گھاٹ اور قبرستان میں صفائی کا بڑا مسئلہ ہے، صحیح طور سے صفائی نہیں ہوتی ہے اس معاملے پر گجرات ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی، ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کو ہدایت دی کہ وہ شمشان گھاٹوں اور قبرستانوں میں صاف صفائی کے لئے ایک خصوصی پالیسی اپنائی جائے، اور اس کی رپورٹ ہاؤسنگ اور اربن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹری کو دی جائے، اس معاملے کی مزید سماعت 13 اکتوبر کو ہوگی۔Gujarat High Court's direction to the state government

سماعت کے دوران ان گجرات ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے اس معاملے پر نشاندہی بھی کی کے قبرستان یا شمشان گھاٹ کو صاف ستھرا رکھنے کا کام نہ صرف نگرپالیکا یا میونسپل کارپوریشن کا ہے بلکہ یہ ریاستی حکومت کی ذمہ داری بھی ہے۔

ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے مزیدکہا کہ ملک بھر میں کسی بھی شمشان گھاٹ پر جائیں اور آپ کو وہاں صاف صفائی کے بہتر انتظامات ملیں گے،لہذا ریاستی حکومت کو اس معاملے پر اپنی پالیسی وضع کرنی پڑیگی،اگر اس کام این جی او کی ضرورت پرتی ہے تو شامل کیا جاسکتا ہے، اس کے علاوہ کارپوریٹ سوشل سے بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ لوگ قبرستان اپنے لوگوں کی روح کو الوداع کرنے کے لیے آتے ہیں تو اسے صاف ستھرا ہونا چاہیے ،اگر ممکن ہو تو یہاں گارڈن بھی بنائے جائیں، یہ الگ معاملہ ہے لیکن اگر حکومت اس پر کوئی واضح پالیسی بناتی ہے تو یہ ملک میں پہلا قدم ہوگا اور دوسری ریاستیں بھی اس پر عمل کریں گی ۔

مزید پڑھیں:گجرات: دو سو سالہ قدیم و تاریخی قبرستان پر سیاست

گجرات ہائی کورٹ نے احمدآباد میونسپل کارپوریشن پر طنز کرتے ہوے کہا کہ آپ ہاوس کیپنگ ٹینڈر جاری کر کے شمشان گھاٹوں سے پیسہ کمانا چاہتے ہیں جس پر احمد آباد میونسپل کارپوریشن نے انکار کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.