ETV Bharat / state

حضرت شاہ عالم سرکار کے دروازے کھولنے کے بعد خوشی کا ماحول - احمدآباد کے حضرت شاہ عالم سرکار

گجرات میں اب کورونا وائرس کے معاملے میں کمی نظر آرہی ہے۔ اس کے بعد حکومت نے آج سے لاک ڈاؤن میں راحت دینے کے ساتھ مذہبی مقامات کو بھی کھولنے کا اعلان کیا تھا۔ اسی کے تحت آج سے احمدآباد میں واقع حضرت شاہ عالم سرکار کے دروازے کو گذشتہ تین ماہ کے بعد کھول دیا گیا ہے۔

حضرت شاہ عالم سرکار کے دروازے کھولنے کے بعد خوشی کا ماحول

author img

By

Published : Jun 11, 2021, 9:12 PM IST

ریاست گجرات میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے اثرات میں کمی آنے کے بعد ان لاک کی شروعات ہوچکی ہے۔ اس کے تحت گجرات میں آج سے تمام مذہبی مقامات کے دروازے کھول دے گئے ہیں۔

ایسے می‍ں گجرات کے مشہور ولی اور قومی اتحاد کی علامت حضرت سید محمد سراج الدین شاہ عالم سرکار کی درگاہ کے دروازے بھی آج سے کھولے گئے، جس کے بعد عقیدت مندوں میں خوشی کی لہر دیکھنے کو ملی۔

گجرات میں اب کورونا وائرس کے معاملے میں کمی نظر آرہی ہے۔جس کے بعد حکومت نے آج سے لاک ڈاؤن میں راحت دینے کے ساتھ مذہبی مقامات کو بھی کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

اسی کے تحت آج سے احمدآباد میں واقع حضرت شاہ عالم سرکار کے دروازے کو گذشتہ تین ماہ کے بعد کھول دیا گیا ہے۔

حضرت شاہ عالم سرکار کے دروازے کھولنے کے بعد خوشی کا ماحول

اس تعلق سے حضرت شاہ عالم درگاہ کے خادم صوبہ خان پٹھان نے کہا کہ آج سے مذہبی مقامات 50 فیصدی عقیدت مندوں کے لیے کھول دے گیے ہیں۔

یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ آج جمعہ کی نماز کے لیے کافی لمبے عرصے کے بعد حضور شاہ عالم سرکار کے دربار اور مسجد کے دروازے کو کھول دیا گیا ہے۔

جمعہ کے روز لوگوں میں خوشی دیکھی گئی کیونکہ بڑی تعداد میں نمازیوں نے درگاہ میں نماز ادا کی اور دعائیں کی کہ دنیا سے کورونا کا خاتمہ ہو جائے اور پہلے جیسی رونق واپس لوٹ آئے۔

وہیں، حضرت شاہ عالم درگاہ میں آنے والے نمازیوں نے کہا کہ ہم نے کورونا وائرس کے سبب رمضان اور عید کے موقع پر بھی گھروں میں نماز ادا کی۔

مذہبی مقامات کے دروازے بند ہونے سے کافی برا محسوس ہوتا ہے، لیکن اب کورونا آہستہ آہستہ کم ہور ہا ہے تو دوبارہ مذہبی مقامات کے دروازے کھول دئیے گئے ہیں۔

خاص طور سے شاہ عالم درگاہ میں نماز ادا کرکے ہمیں بہت خوشی محسوس ہوئی۔ ہم کورونا کی تمام گائیڈلائن پر عمل کر رہے ہیں اور ہم دعا کرتے ہیں کہ کورونا کی وبا سے پورے دنیا کونجات مل جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.