ETV Bharat / state

احتجاجی ریلی سے قبل ہاردک پٹیل اورجگنیش میوانی نظربند

گجرات کانگریس کے کارگذار صدر ہاردک پٹیل، پی سی سی چیف امت چاوڑا اور آزاد رکن اسمبلی جگنیش میوانی کو گجرات پولیس نے ہزاروں مظاہرین کے ساتھ حراست میں لے لیا جبکہ وہ اترپردیش کے ہاتھرس میں دلت لڑکی کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی و قتل واقعہ پر احتجاج کر رہے تھے۔

Hardik Patel, Jignesh Mevani put under house arrest before protest in Ahmedabad
احتجاجی ریلی سے قبل ہاردک پٹیل اورجیگنیش میوانی کو نظربند کردیا گیا
author img

By

Published : Oct 7, 2020, 8:56 PM IST

Updated : Oct 7, 2020, 9:19 PM IST

جگنیش میوانی نے ٹوئٹ کیا کہ ’گجرات میں جمہوریت کا گرتا ہوا معیار یہ ہے کہ مجھے ہاتھرس کی متاثرہ کو انصاف دلانے کا مطالبہ کرنے کے لیے پرتیکار ریلی میں شرکت کی اجازت نہیں دی گئی‘۔

Hardik Patel, Jignesh Mevani put under house arrest before protest in Ahmedabad
احتجاجی ریلی سے قبل ہاردک پٹیل اورجگنیش میوانی نظربند

انہوں نے کہا کہ ’مجھے احمدآباد میں حراست میں لیا گیا اور گھر پر نظربند رکھا گیا جبکہ ہاردک پٹیل کو بھی اس ریلی میں شرکت کی اجازت نہیں دی گئی‘۔

ہاردک پٹیل نے بھی ٹوئٹ کیا کہ ’گجرات اور ملک کے دیگر علاقوں میں جنسی زیادتی کے واقعات کے خلاف آج ہم نے احمد آباد میں پرتیکار ریلی کا انعقاد کیا تھا، ریلی سے دو گھنٹے قبل مجھے نظر بند کردیا گیا، تقربیاً پانچ گھنٹوں کے بعد مجھے جانے کی اجازت دی گئی، کیا ملک میں بیٹیوں کےلیے آواز اٹھانا جرم ہوگیا ہے؟‘۔

قبل ازیں امت چاوڑا نے ایک ویڈیو پیام کے ذریعہ عوام کو ریلی میں شرکت کرنے کی اپیل کی تھی۔ یہ ریلی کوچراب آشرم سے سابرمتی آشرم تک نکالی جانے والی تھی۔ ویڈیو میں امت چاوڑا نے لوگوں سے ملک و ریاست میں خواتین کی حفاظت کے مطالبہ کے لیے احتجاجی مارچ میں شامل ہونے کی درخواست کی تھی۔

Last Updated : Oct 7, 2020, 9:19 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.