ETV Bharat / state

عازمین حج کی واپسی میں تاخیر سے اہل خانہ پریشان - حجاج کرام

سفر حج سے حجاج کرام کی واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا، اس مقدس سفر پر جانے والے گجرات کے عازمین حج کا پہلا قافلہ 30 اگست کو احمدآباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچا جبکہ دوسری فلائٹ 17 گھنٹے تاخیر سے پہنچی۔

عازمین حج کی واپسی میں تاخیر سے اہل خانہ پریشان
author img

By

Published : Sep 2, 2019, 8:16 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 5:12 AM IST

گجرات سے حج کے مقدس سفر پر جانے والے عازمین حج کا پہلا قافلہ وقت پر پہنچا جبکہ دوسری فلائٹ 17 گھنٹے تاخیر سے احمدآباد ایئر پورٹ پہنچی جس سے حجاج کرام اور ان کے اہل خانہ بھی پریشان ہو گئے۔

واضح رہے کہ رواں برس گجرات سے 8118 عازمین حج مقدس سفر پر گئے تھے جن کی واپسی کا سلسلہ 30 اگست سے شروع ہوچکا ہے جبکہ آخری قافلہ 6 ستمبر کو گجرات سر زمین پر پہنچے گا جس کے لیے گجرات حج کمیٹی نے موثر انتظامات کئے ہیں۔

عازمین حج کی واپسی میں تاخیر، ویڈیو

ایک جانب عازمین حج کا پہلا قافلہ اپنے مقررہ وقت پر پہنچا تو دوسری جانب حجاج کرام کا دوسرا قافلہ 17 گھنٹے تاخیر سے آیا جس کی وجہ سے ان حجاج کے رشتہ دار پریشان ہو گئے تھے۔

تاخیر سے آنے والی فلائٹ کے حاجیوں نے بتایا کہ متعدد مرتبہ فلائٹ کا وقت تبدیل کیا گیا جس کی وجہ سے انہیں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق مدینہ سے ہی حجاج کرام کی فلائٹ میں تاخیر ہورہی تھی جس کی وجہ سے دو روز تک حاجیوں کو پریشانی اٹھانی پڑی تا ہم 420 حاجیوں کا قافلہ 17 گھنٹے تاخیرسے احمدآباد پہنچا۔

فلائٹ تاخیر سے آنے کی وجہ سے ایئر پورٹ پر عازمین حج کے رشتہ داروں کی پریشانی کے ساتھ ہی ان ہجوم بڑھتا گیا۔

اس دوران عازمین حج ننے کہا کہ تاخیر سے ہی صحیح ہم اپنے وطن پہنچ کر کافی کوش ہیں۔

اس موقع پر ایئر پورٹ موجود حجاج کرام کے رشتہ داروں نے ای ٹی وی بھارت کئ نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایئر انڈیا کی فلائٹ سے جانے والے حاجیوں کی پہلی فلائٹ بھی احمدآباد سے تاخیر سے ہی روانہ ہوئی تھی اور واپسی میں بھی دوسری فلائٹ کی اڑان بھرنے میں مدینہ سے تاخیر کی گی۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 5:12 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.