احمدآباد: ہندوستان سے پیدل سفر حج پر جانے والے حاجی شہاب چتور نے احمد آباد کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے احمد آباد کے جوہاپورا میں موجود اے ون گولڈ شو روم کے عہدیداروں سے ملاقات کی۔ اے ون گولڈ کے مالک یوسف میمن نے حاجی شہاب کا استقبال کیا۔ اس موقع پر حاجی شہاب چتور نے کہا کہ میں پہلے بھی احمدآباد آیا تھا اور ایون روم کا افتتاح کیا تھا۔ آج ایک بار پھر انہیں کے شوروم میں آیا ہوں۔ اس موقع پر میں پیدل سفر حج کے تعلق سے اپنے تجربات بتانا چاہتا ہوں۔ یہ سفر میں نے ایک سال 17 دن میں مکمل کیا۔ ہر جگہ مجھے لوگوں نے بہت محبت سے دعائیں دی اور جگہ جگہ استقبال کیا گیا۔ دعا کی وجہ سے میں پیدل مکہ مدینہ پہنچ گیا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے حج کیا اور واپس ہندوستان آیا۔ اس کے بعد میں دو بار عمرہ کرنے کے لیے بھی گیا۔ پیدل سفر کے دوران مجھے ہر ممالک میں اچھا رسپانس ملا۔ کہیں بھی دقت محسوس نہیں ہوئی لیکن پاکستان میں ویزا کے لیے مجھے تھوڑی دقت کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں:احمدآباد میں صفائی مہم کے لئے بیداری ریلی
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مجھے پہلے ٹورسٹ ویزا دیا تھا اسے ٹرانسفر کرنے کے لیے مجھے چار مہینے سے زیادہ وقت پاکستان میں ہی گزارنا پڑا۔ میں نے صبر کیا ہمت نہیں ہاری اور پیدل چلتا رہا۔ تمام ممالک سے ہو کر میں حج کرنے مکہ پہنچ گیا الحمدللہ میرا سفر بہت ہی اچھا رہا۔