ETV Bharat / state

Haj Pilgrim Death in Mina وڈودرا کے حاجی محمد غلام احمد کی تدفین فوری کی جائے، شہزاد پٹھان

گجرات ریاست کے وڈودرا شہر کے باشندے محمد غلام احمد کا منیٰ میں انتقال ہو گیا تھا لیکن چھ روز گزرنے کے بعد بھی اب تک ان کی تدفین نہیں کی جا سکی ہے، جس پر متعلقہ حکام سے ان کی جلد تدفین کی اپیل کی گئی ہے۔

وڈودرا کے حاجی محمد غلام احمد کی تدفین فوری کی جائے

author img

By

Published : Jul 3, 2023, 2:55 PM IST

وڈودرا کے حاجی محمد غلام احمد کی تدفین فوری کی جائے

احمدآباد: گجرات سے اس سال 10 ہزار عازمین سفر حج پر گئے ہوئے ہیں۔ اس دوران ایک طرف عازمین کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تو دوسری جانب گجرات کے وڈودرا شہر سے تعلق رکھنے والے محمد غلام احمد کا منیٰ میں انتقال ہو گیا لیکن چھ دن گزر جانے کے بعد بھی اب تک ان کی تدفین نہیں ہو سکی۔ اس معاملے پر سفر حج پر جانے والے سماجی کارکن اور حاجی شمشاد خان پٹھان نے گجرات حج کمیٹی اور سعودی حکومت سے جلد از جلد محمد غلام احمد کی تدفین کرانے کا مطالبہ کیا اور حج کمیٹی آف انڈیا کے انتظامات پر سوالات اٹھائے۔
یہ بھی پڑھیں:

اس تعلق سے شمشاد خان پٹھان نے کہا کہ ہم اس سال سفر حج جانے والے حاجیوں کے ساتھ ہو رہی تکالیف و پریشانیوں کو مسلسل دیکھ رہے اور اس بدانتظامی کے خلاف آواز بھی اٹھا رہے ہیں۔ ایسے میں ایک اور بد انتظامی کا نمونہ ہمیں دیکھنے مل رہا ہے۔ گجرات کے وڈودرا کے ایک حاجی کا انتقال پہلے دن کی رمی کے درمیان منیٰ میں ہوا تھا۔ ان کی تدفین چھ دن کے بعد بھی نہیں ہو سکی۔ اور اس کے پروسیجر کے لیے حج کمیٹی آف انڈیا اور جدہ قونصل خانہ نے الجھا کر رکھا ہے۔ ہم اپیل کر رہے ہیں جب کہ وہ ان کی تدفین نہیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے میں ہم حج کمیٹی آف انڈیا اور جدہ قونصل خانہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وڈودرا کے حاجی محمد غلام احمد کی فوراً تدفین کی جائے اور اپنی ان ناکامیوں سے سبق لیتے ہوئے آگے ایسا نہ ہو اس کے اوپر دھیان دیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.