ETV Bharat / state

Haj Applicants Medical Sccreening احمد آباد میں عازمین حج کا میڈیکل سرٹیفکیٹ بنانے کا کام جاری - گجرات حج کمیٹی

ریاست گجرات کے احمد آباد شہر تمام سرکاری ہسپتال اور 10 کمیونٹی ہیلتھ سینٹر پر عازمین حج کا میڈیکل سرٹیفیکٹ بنانے کا کام جاری ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharحج قرعہ اندازیat
author img

By

Published : Apr 9, 2023, 12:43 PM IST

احمد آباد میں عازمین حج کے میڈیکل سرٹیفکیٹ بنانے کا کام جاری

احمد آباد: سفر حج پر جانے والے تمام عازمین کو میڈیکل سرٹیفکیٹ بنانا لازمی ہے وہیں گجرات کے تمام اربن ہیلتھ سینٹر پر میڈیکل سرٹیفکیٹ بنانے کا انتظام کیا گیا ہے۔ جس کے تحت احمدآباد کے تمام سرکاری ہسپتال اور 10 کمیونٹی ہیلتھ سینٹر پر عازمین حج کا میڈیکل سرٹیفکیٹ بنانے کا کام زور و شور سے جاری ہے۔ گجرات حج کمیٹی 2023 میں سفر حج پر جانے کے لیے قرعہ اندازی ہوگئی ہے۔ گجرات سے اب تک 8901 عازمین حج قرعہ اندازی میں سیلکٹ ہوئے ہیں اور ویٹنگ لسٹ سے تقریبا ایک ہزار افراد کا مزید سلیکشن ہوسکتا ہے، جس کے لئے گجرات حج کمیٹی مکمل کوشش کر رہی ہے۔ تاہم 20947 فارم اس سال بھرے گئے تھے ایسے میں حج کمیٹی میں تمام کے کاغذات جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے جس میں عازمین کو اپنا میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی جمع کرانا لازمی ہے جس کے تحت احمدآباد کے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں عازمین اپنا میڈیکل سرٹیفکیٹ بنوارہے ہیں۔ ایسے میں احمدآباد کے دانی لمڈا میں موجود دانی لمڈا اربن کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں کثیر تعداد میں عازمین نے اپنا میڈیکل سرٹیفکیٹ بنوایا۔

وہیں سفر حج پر جانے والے عازمین نے کہا کہ ہم دانی لمڈا میں رہتے ہیں اور دانی لمڈا میں موجود کمیونٹی ہیلتھ سینٹر پر اپنا ہیلتھ سرٹیفکیٹ بنوانے آئے تھے اور کافی اچھے سے ہمارا چیک اپ کیا گیا اور سرٹیفکیٹ بھی جلد ہی دے دیا گیا جس سے ہم کافی خوش ہیں۔ پہلی مرتبہ ہمارا قرعہ اندازی میں نام آیا ہے جس کے بعد ہماری دلی تمنا پوری ہوئی ہے اس کے لیے ہم بے حد ِخوش ہیں ہم حج پر جا کر ملک و ملت کے لیے خصوصی دعائیں کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں: Gujarat Haj Quota 2023 گجرات میں سفر حج کے لیے 8901 افراد کا انتخاب

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.