ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن کے دوران مسلم خواتین میں امدادی رقوم تقسیم - amwa

احمدآباد مسلم وومن ایسوسی ایشن (اموا) ہر وقت خواتین کے شانہ بہ شانہ کھڑی رہتی ہے ایسے میں جب لاک ڈوان کے حالات سے لوگ پریشان حال ہیں انہیں یہ تنظیم کیسے اکیلا چھوڑ سکتی تھی۔

لاک ڈاؤن کے دوران مسلم خواتین میں امدادی رقوم تقسیم

author img

By

Published : Apr 3, 2020, 1:48 PM IST

گجرات کے احمد آباد شہر کی ان غریب مسلم خواتین مدد کرنے کے لیے احمدآباد مسلم ہومن ایسوسی اور دی مہر کریڈٹ اینڈ کوآپریٹیو سوسائٹی لمیٹڈ نے 500 سے زائد مسلم خواتین کی اقتصادی مدد کرنے کے لیے فی خاتون 1000 روپے تقسیم کیے۔

کورونا کو ہرانا ہے لیکن مجبوروں کا ساتھ نہیں چھوڑنا ہے اسی مقصد کو پورا کرنے کے لیے احمدآباد مسلم ہومن ایسوسی سے منسلک 500 سے زائد ضرورت مند و غریب خواتین میں یہ روپئے تقسیم کیے گئے اور یہ کام گزشتہ چار روز سے کیا جارہا ہے۔

لاک ڈاؤن کے دوران مسلم خواتین میں امدادی رقوم تقسیم

اس تعلق سے احمد آباد مسلم وومن ایسوسی ایشن کی صدر ڈاکٹر مہر النسا دیسائی نے کہا کہ اموا سے روزانہ کما کر کھانے والی اور خود سے اپنا کاروبار چلانے والی بڑی تعداد میں مسلم خواتین منسلک ہیں۔

لاک ڈاؤن جیسے سخت حالات کے درمیان اس کی اقتصادی مدد کرنے کے لیے ہر ایک خواتین کو 1000 روپے نقد دیا جا رہا ہے، تاکہ انسانیت کی مہک ہر جگہ پھیل سکے اس لیے تمام غریب خواتین کی مدد کی جارہی ہے

ایسے میں روپے حاصل کرنے والی خاتون نے کہا کہ 'ہم بسی چلاتے ہیں لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے پردیسی مزدور کو بھی کھانا بھیج رہے ہیں ایسے میں اموا کی مدد نے ہماری کافی مدد کی ہے جس کے ہم کافی شکر گزار ہیں۔

لاک ڈاؤن کے دوران ہر صاحب مال کو غریبوں کی مدد کرنے کی ضرورت ہے ایسے میں اموا کی اس پہل نے غریب و ضرورت مندوں کے چہرے پر خوشیاں واپس لانے کا کام کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.